متحدہ عرب امارات

شارجہ: کرائے نامے کی تصیق کے لیے فیس میں 2 فیصد کمی کر دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ بلدیہ نے کرائے ناموں کی تصدیق کے لیے سرکاری فیس 4 فیصد سے کم کر کے دو فیصد کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

شارجہ میونسپلٹی کے ڈائریکٹر تحبط لطریفی نے اس اعلان کی مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اس اعلان میں نئے اور تجدید کے لیے آںے والے رہائشی، تجارتی، اور صنعتی سیکٹر کے کرایہ ناموں کی تصدیق شامل ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ” اس اعلان کا نفاذ پیر سے ہوگا اور بلدیہ مارچ 2021 کے اختتام تک کم فیس وصول کرےگی”۔

حکومت کا یہ فیصلہ کورونا وبا کے دوران سرکاری، غیر سرکاری اور انفرادی بزنسز کو سپورٹ کرنے کے لیے دوسری پیکیج کا حصہ ہے۔

الطریفی کا مزید کہنا تھا کہ معاہدے رقم کا صرف دو فیصد بطور فیس وصول کرنے کے لیے بلدیہ نے اپنے سسٹم کو بھی اپ ڈیٹ کیا ہے۔ "ہم نے لیز کانٹریکٹس کی تصدیق کروانے کے لیے صارفین کو متعدد چینلز بھی فراہم کیے ہیں۔ جن میں بلدیہ کے متعدد کسٹمر سروس سنٹر اور آن لائن سروس شامل ہے۔ آن لائن سروس میں ٹرانزیکشن کے لیے صارف کو اپنا اکاؤنٹ بنانا ہوگا”۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button