متحدہ عرب اماراتٹپس / سٹوری

کیا متحدہ عرب امارات میں آپ اور آپ کی گرل فرینڈ  بغیر شادی ایک ساتھ رہائش اختیار کر سکتے ہیں؟

 

خلیج اردو آن لائن:

نجی خبررساں ادارے گلف نیوز کو ان کے ایک قاری کی طرف سے سوال کیا گیا تھا کہ ایک لڑکے اور لڑکی کے ایک ساتھ رہائش اختیارکرنے کے حوالے متحدہ عرب امارات کے قوانین کیا کہتے ہیں؟

کیا ایسا کرنے سے سزا یا جرمانے کا سامنہ کرنا پڑ سکتا ہے یا نہیں؟

خبررساں ادارے کی جانب سے یہ سوال دبئی میں قائم کمپنی الرواد ایڈوکیٹس کے قانونی مشیر ڈاکٹر حسن الہیس کے سامنے رکھا تو انکا جواب درج  ذیل تھا:

جواب: ڈاکٹر حسن الہیس کا کہنا تھا کہ ” کچھ دن پہلے تک یو اے ای کے پینل کوڈ کی دفعہ 356 کے تحت شادی کے بغیر رہائش اکٹھے رہنا اور جسمانی رشتہ قائم کرنا غیر قانونی تھا اور ایسا کرنے پر کم از کم ایک سال کی سزا ہو سکتی تھی۔ اس کے ساتھ پینل کوڈ کی دفعہ 121 کے تحت اس جرم کے مرتکب ہونے والے افراد کو ملک بدر بھی کیا جا سکتا تھا۔ لہذا اس قانون کے تحت اگر آپ کو اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ رہائش اختیار کرنا چاہتے تھے تو آپ کو اسکے ساتھ شادی کا رشتہ قائم کرنا ہوتا تھا”۔

ڈاکٹر حسن الہیس نے مزید بتایا کہ تاہم، 8 نومبر 2020 کو جاری کیے جانے والے صدارتی فرمان کے تحت درج بالا قانون میں ترمیم کر دی گئی ہے۔

"صدارتی فرمان کے تحت متحدہ عرب امارات کے قوانین میں کی گئی متعدد ترامیم میں سے ایک ترمیم درج بالا قانون کے حوالے سے بھی ہے۔ اس ترمیم کے مطابق متحدہ عرب امارات کے پینل کوڈ کے مطابق بغیر شادی کے ایک دوسرے کے ساتھ رہائش اختیار کرنا اب کوئی جرم نہیں ہے

ڈاکٹر حسن نے مزید کہا کہ اس قانون کے حوالے سے مزید تفصیلات کے لیے ہم ان ترامیم کے سرکاری گزٹ میں شائع ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button