متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات آنے والے مسافروں کے لئے قوانین میں مزید نرمی کا اعلان

متحدہ عرب امارات سفر کرنے والے افراد کسی بھی تصدیق شدہ لیبارٹری سے کویڈ 19 ٹیسٹ کرسکتے ہیں

( خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات آنے والے مسافروں کے لئے قوانین میں مزید نرمی کا اعلان کردیا گیا جس کے مطابق متحدہ عرب امارات سفر کرنے والے افراد کسی بھی تصدیق شدہ لیبارٹری سے کویڈ 19 ٹیسٹ کرسکتے ہیں جو قابل قبول ہوگا ۔ متحدہ عرب امارات نے ایکم اگست کے بعد آنے والے مسافروں کے لئے کویڈ 19 ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا ہے جس کے ساتھ ہی ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم اور آل ہوسن ایپ پر طلب شدہ معلومات فراہم کرنے کے بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے صرف متحدہ عرب امارات کی طرف سے تجویز کردہ لیبارٹریوں سے کئے گئے کویڈ 19 ٹیسٹ ہی قابل تھے ۔

متحدہ عرب امارات سفر کرنے والے افراد آئی سی اے سے اپرول لینے کے تاحال پابند رہنگے جبکہ دبئی کے رہائشی افراد جنرل ڈاریکٹریٹ ریزیڈنسی اور فارن افیئرز سے اجازت لینے کے پابند ہونگے ۔
متحدہ عرب امارات سفر کرنے والے افراد کو پرواز سے 96 گھنٹے پہلے کویڈ ٹیسٹ کرنے کی ہدایت ۔

Source:Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button