متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: بغیر اشارے کے لین تبدیل کرنے پر 16ہزار ڈرائیورز کو جرمانے کئے گئے

خلیج اردو
ابوظہبی: ابوظہبی پولیس کے مطابق2021 کے دوران 16,378 ڈرائیوروں کو لین تبدیل کرتے وقت اشارے استعمال نہ کرنے پر جرمانے کیے گئے۔لین تبدیل کرتے یا مڑتے وقت اشارے استعمال نہ کرنے والے ڈرائیوروں کو چار سو درہم تک جرمانے کئے گئے۔

پولیس کے مطابق اشاروں کا استعمال نہ کرنا خطرناک ہوسکتا ہے۔پولیس نے ڈروائیوروں کو دوران ڈروائیونگ اشاروں کا باقاعدگی سے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پولیس کے مطابق اکثر اوقات لین تبدیل کرتے وقت اشارے استعمال نہ۔کرنے کی وجہ سے پیچھے سے آنے والی گاڑی ٹکرا جاتی ہے جس کی وجہ اچانک لین کی تبدیلی اور پیچھے سے آنے والی گاڑی کا اسپیڈ میں ہونے کے باعث بریک نہ لگنا ہوتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button