متحدہ عرب امارات

موبائل فون سروس کے وہ الرٹ جو آپ کو ٹریفک کے حوالے سے پریشانیوں سے بچائے

خلیج اردو
12 جنوری 2021
دبئی : کیا آپ گھر سے نکلنے سے پہلے ٹریفک اپڈیٹس دیکھنا بھول گئے ہیں؟ آپ کیلئے دبئی اور ابوظبہی پولیس حکام کی جانب سے ایک سادہ اور موئثر حل موجود ہے۔ وہ آپ کے موبائل فون پر الرٹ بھجوائیں گے جس سے آپ ٹریفک بارے مسائل سے بچ پائیں گے اور آپ کو بروقت ٹریفک کی بندش یا رش کے حوالے سے معلومات ملتی رہیں گی۔

اس میں گنجان آباد ٹریفک والے علاقوں میں کسی حادثے کی وجہ سے ٹریفک کی ناہمواری ، دھند یا بارش کی وجہ سے سڑک پر دشواری اور دیگر الرٹ بھیجے جائیں گے۔ آپ صرف ایک سبسکرپشن کرکے ان معلومات سے اگاہ ہو سکتے ہیں۔

ابوظبہی

9 جنوری کو ابوظبہی میڈیا آفس کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ وہ ابوظبہی پولیس کے اسمارٹ اپلیکیشن میں ایک نیا فیچر متعارف کرا رہے ہیں جس میں ارجنٹ الرٹ فیچر سے آپ کو نامناسب موسم جسیے بارش ، دھند ، گرد یا ٹریفک بندشوں کے دوران متبادل راستوں سے اگاہ کیا جائے گا۔ یہ آپ کو دارلحکومت میں نامناسب حالات میں اپنی اسپیڈ کم کرنے یا متبادل راستہ بتانے جیسے ہدایات دے گا۔

اس فیچر کو فعال بنانے کیلئے آپ ابوظبہی سمارٹ فون اپلیکیشن کو ڈاؤن لوڈ کریں ، مزید معلومات کے آپشن پر کلک کرکے سیٹنگ میں جائیں اور نوٹیفیکیشن کو ایکٹیو کریں۔ ایک بار جب آپ نے نوٹیفیکیشن کو فعال بنایا تو آپ کو ابوظبہی پولیس کی جانب سے بھیجے گئے الرٹ ملتے رہیں گے۔

دبئی

دبئی پولیس نے بھی گزشتہ سال دسمبر میں سڑک سے متعلق صورت حال جاننے کیلئے نوٹیفیکیشن کا سلسلہ جاری کیا تھا۔ اس نوٹیفیکیشن سے سبسکرائبرز کو کسی بھی سڑک کے حوالے اپڈیٹس سے اگاہ کیا جائے گا،۔آپ ایک بار کی رجسٹریشن سے اپنا فون نمبر استعمال کرکے اس سروس کو سبسکرائب کر سکتے ہیں ۔ آپ کے فون پر ایک کوڈ آئے گا جسے انٹر کرنے کے بعد آپ اسے سبسکرائب کر لیں گے۔

سبسکرپشن کیلئے دبئی پولیس کے اپلیکیشن میں جاکر اسے ڈاؤن لوڈ کیجئے، ٹریفک سروس کے نیچے روڈ اسٹیٹس نوٹی۹کیفکشن کو فعال بنائیں اور وہاں سنسکرائب کے آپشن کو منتخب کریں۔ آپ کو اپنا موبائل نمبر انٹر کرنا پڑے گا ، صرف ایک بار کے اندراج سے آپ کو ایک پاسپورڈ ملے گا اور اسے انٹرککے آُ کی سہولت ایکٹیو ہو جائے گی۔ اس کے بعد سے آپ کو نوٹیفیکیشن ملتے رہیں گے۔ ْ

Source : Gu;f News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button