متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ٹریفک جرمانوں پر رعایت حاصل کرنے کا آسان طریقہ کیا ہے؟

خلیج اردو
13 جنوری 2021
دبئی : کسی بھی تہذیب یافتہ ملک میں ٹریفک کے قوانین کو کافی اہمیت دی جاتی ہے۔ ٹریفک کی ہموار روانگی جہاں شہریوں کیلئے روزمرہ آسانیاں پیدا کرتیں ہیں وہاں حادثات کو بھی کم کر دیتی ہیں۔ اسی وجہ سے عوام کو محفوظ اور ہموار سفر فراہم کرنے کیلئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے۔

ٹریفک سے متعلق قوانین پر عمل نہ کرنے کی صورت میں بھاری جرمانے عائد ہوتے ہیں اور یہاں تک کہ گاڑی بھی ضبط کی جاتی ہے۔ تاہم شہریوں کی آسانی کیلئے ان جرمانوں کی ادائیگی کو آسان بھی بنایا جاتا ہے۔ ایسے میں شہریوں کیلئے ٹریفک جرمانوں میں آسانی کے کچھ اسکیمز مندرجہ ذیل ہیں۔

49 ویں یوم آزادی پر ملک کے مختلف ایمریٹس میں ٹریفک جرمانوں پر آسانیاں پیدا کیں گئیں۔ جرمانوں پر پچاس فیصد رعایت کی پیشکش کی گئی ہے۔ کچھ ایمریٹس میں تو اس رعایت کی مدد ختم ہو گئیں۔

شارجہ

49 ویں یوم آزادی پر شارجہ پولیس نے ٹریفک جرمانوں پر 50 فیصد جرمانوں کی رعایت کا اعلان کیا تھا۔ یکم دسمبر 2020 سے پہلے ہونے والے ٹریفک جرمانوں پر اسکیم کا اعلان کیا گیا تھا۔ جن افراد پر جرمانے یکم دسمبر سے پہلے کے لگائے گئے تھے وہ 2 دسمبر کے بعد سے 49 دنوں تک ٹریفک جرمانوں پر 50 فیصد رعایت پا سکتے ہیں۔ پولیس کے مطابق گاڑی کی ضبطگی اور جرمانہ دونوں ختم ہوگا۔ جرمانوں پر یہ رعایت 19 جنوری 2021 تک کام جاری ہے۔
یہ جرمانے پولیس کی ویب سائیٹ اور وزارت داخلہ کے اپلیکیشن پر اد کیے جا سکتے ہیں۔ لوگ ساحل پیمنٹ سنٹرز میں ادائگیاں کر سکتے ہیں، یہ شاپنگ ،مالز اور پبلک پلیسز پر دستیاب ہیں۔

عجمان
ڈرائیوروں کو 23 نومبر 2020 سے پہلے کے سرزد ہوئے جرمانوں پر پچاس فیصد رعایت دی گئی ہے۔ ٹریفک فائل سے بلیک پوائنٹس ختم کرنے اور ضبط شدہ گاڑی کی سپرداری شامل ہے۔ اس رعایت میں 15 جنوری تک توسیع کی گئی ہے۔

فجیرہ
فیجرہ میں تمام ڈرائیوروں کو 50 فیصد رعایت دی گئی ہے۔ یکم دسمبر سے پہلے ہوئے جرمانوں پر پچاس فیصد رعایت دی گئی ہے۔ فجیرہ پولیس کے مطابق رعایت 15 جنوری تک دی جائے گی۔ ڈرائیوروں کو وزارت داخلہ کی اپلیکیشن اور ویب سائیٹ سے جرمانے ادا کرنے کی سہولت دی گئی۔ یہ سہولت ڈرائیونگ لائنسز سنٹرز اور سلف سروس کیوسکس پر دستیاب ہے۔

ابوظبہی
ابوظبہی پولیس نے موٹر مالکان سے کہا ہے کہ وہ ٹریفک جرمانے بروقت ادا کرکے ڈسکاؤنٹ سے مستفدی ہو سکتے ہیں۔ جرمانہ عائد ہونے کے 60 دنوں کے اندر اگر ڈرائیور جرمانہ ادا کرے تو انہیں 35 فیصد جررعایت دی جائے گی ، اگر 60 دن گزر جاتے ہیں تو ڈسکاؤنٹ 25 فیصد ہو گی۔ تاہم ابوظبہی پولیس نے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا کہ رعایتی اسکیم کا اختتام کب ہوگا۔ کار مالکان جرمانہ وزارت داخلہ کی ویب سائیٹ یا اپلیکیشن سے ادا کر سکتے ہیں۔

ٹریفک اینڈ پیٹرول ڈائروکٹریٹ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے بنکوں کے ساتھ اپنے معاہدے کی تجدید کی ہے تاکے گاڑی مالکان انلائن پیمنٹ سسٹم سے جرمانے ادا کر سکیں ۔ جن بنکوں کے ساتھ معاہدہ کیا گیا ہے ان میں دبئی اسلامک بنک ، فرسٹ ابوظبہی بنک ، مشرق الاسلامی اور ایمریٹس اسلامک بنک شامل ہے۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button