متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : سمندرری کچھواؤں کی نو آبادکاری کے حوالے سے بہترین انتظامات کر لیے گئے ہیں

خلیج اردو
19 جون 2021
ابوظبہی : ابوظبہی کی اینجسی برائے ماحولیات ای اے ڈی نے کچھواؤں کی نئی کھیپ کو سمندر میں چھوڑ دیا ہے۔ محکمہ نے 150 کچھووں کو چھوڑ دیا ہے۔

شیخ طیب بن محمد بن زید النہیان جو ابوظبہی کراؤن پرنس کورٹ کے چیئرمین ہے، نے ایک تقریب میں حصہ لیا۔ پچھلے سال ان کچھواؤں کو بازیاب کرایا گیا تھا۔ ان کی بحالی اور آبادی نو پر کام کیا گیا جس ان کو آج سمندر میں چھوڑ دیا گیا۔

اس عمل کے دوران جب ان کچھواؤں کو چھوڑا جا رہا تھا ، ایک کچھوا جس کا نام الحیدریات ہے ، کے ساتھ ایک ٹریکنگ ڈیوائس کو فکس کیا گیا ہے تاکہ ان کچھوؤں کی نقل و حرکت کو اور اس حوالے سے دیگر حرکات او سکنات کو دیکھا جا سکے۔

نایاب اور خطرات سے دوچار جانوروں اور دیگر نسلوں کی حفاظت کیلئے ای اے ڈی 1999 سے تحقیقی مطالعات کر رہا ہے تاکہ ان کی حفاظت کیلئےسمندری کچھوؤں کی نگرانی اور ان کا سراغ لگایا جاسکے۔

ان کوششوں کے نتیجے میں امارت میں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران کچھووں کی آبادی کے استحکام کو برقرار رکھا گیا ہے۔ ابوظہبی میں دو قسم کے سمندری کچھوے ہیں ہاکس بل کچھی او سبز کچھوے اور ان کی آبادی تقریباً 5000 ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button