متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: 492 کلوگرام ممنوعہ تمباکو کی مصنوعات اور سگریٹ کے متعدد پیکٹ ضبط کر لیے گئے

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی ام القواین امارات کی بلدیہ نے ایک آپریشن کے دوران 492 کلوگرام ممنوعہ تمباکو کی مصنوعات اور سگریٹ کے 675 پیکٹ ضبط کر لیے۔

ام القواین میونسپلٹی کے سروسز اینڈ پبلک ٹرانسپورٹ سیکٹر کے ڈائریکٹر غنم آل علی نے بتایا کہ ان مصنوعات کو ام الصوب کے ایک گودام پر چھاپے کے دوران قبضے میں لیا گیا۔

خیال رہے ام القواین بلدیہ ایسی دکانوں اور گوداموں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے جو تمباکو اور تمباکو کی ایسی مصنوعات فروخت کر رہی ہیں جو صحت کے اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتیں۔

کریک ڈاؤن ام القواین پولیس کے تعاؤن کے ساتھ کیا جا رہا ہے جس کا مقصد صحت عامہ کو یقینی بنانا ہے۔

مزید برآں، کریک ڈاؤن کے دوران ضبط کی جانی والی مصنوعات کو ام القواین کے پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تلف کر دیا گیا ہے۔

آل علی نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسی کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع ٹال فری نمبر 800898 کے ذریعے حکام کو دیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button