متحدہ عرب امارات

یو اے ای کی گلوبل رینکنگ میں ترقی: یو اے ای کورونا کے دوران نہیں رکا اس کے بعد بھی آگے بڑھتا رہے گا، شیخ محمد

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے باوجود متحدہ عرب امارات نے 120 گلوبل انڈیکیٹرز میں ترقی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کا کہنا ہے کہ یو اے ای 20 گلوبل انڈیکیٹرز میں دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔

شیخ محمد سوئزر لینڈ کے انسٹی ٹیوٹ فار مینجمنٹ ڈویلپمنٹ کی جاری کردہ عالمی مسابقتی رپورٹ کا حوالہ دے رہے تھے۔

انہوں نے اس رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے ایک ٹوئیٹ میں لکھا "متحدہ عرب امارات میں مسابقت میں پہلے 10 ممالک میں شامل ہے جبکہ عالمی سطح پر حکومت کے تبدیلیوں کو اپنانے کی صلاحیت میں پہلا ملک ہے”۔

شیخ محمد نے مزید لکھا کہ "ہم وبا کے دوران نہیں رکے اور اس کے بعد بھی نہیں رکیں گے”۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button