خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: دوسری شادی کرنے کے منصوبے کے بارے میں جان کر خاتون نے اپنے شوہر کی انگلیاں توڑ دیں۔

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کی فوجداری عدالت نے ایک 25 سالہ ایشیائی خاتون کو6 ماہ قید اوراس کے بعد ملک بدری کی سزا سنائی ہے کیونکہ اس عورت نے اپنے شوہر کی دوسری شادی کرنے کے منصوبے کے بارے میں جاننے کے بعد اسکی انگلیاں توڑ دی تھیں-

تحقیقات کے مطابق جوڑے کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جو مارپیٹ تک جا پہنچا۔ شوہر نے خاتون کو تھپڑ مارا جس کی وجہ سے اسکی سننے کی صلاحیت میں 2 فیصد کمی کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

خاتون نے حکام کو بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے دوسری عورت سے شادی کرنے کے فیصلے اور اسے ازدواجی حقوق دینے سے انکار پر حیران ہے۔ 24 سالہ شخص کی گواہی کے مطابق، اس کی بیوی اس کے دوبارہ شادی کے فیصلے کو قبول نہیں کرنا چاہتی تھی، اس لیے اس پر حملہ کیا اوراس کی توہین کی ۔

جب ان کا جھگڑا گرم ہوا، تو عورت نے اپنے شوہر کے دائیں ہاتھ کی انگلیاں مضبوطی سے پکڑ کرانہیں پیچھے کھینچ کر دھکیل دیا، جس سے اسکی انگلیوں میں فریکچر ہو گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button