متحدہ عرب امارات

عجمان میں شیشہ کیفے کھولنے کا حکم جاری کردیا گیا

شیشہ کیفے 9 اگست سے کھول دیئے جائینگے

(خلیج اردو ) عجمان میونسپلٹی نے شیشے کیفے 9 اگست سے دوبارہ کھولنے کا حکم جاری کردیا گیا ۔ نئے حکم نامے کے مطابق سخت خفاظتی تدابیر کے ساتھ کسٹمرز کو شیشہ کیفے میں آنے کی اجازت دی جائے گی۔

عجمان میں اتوار کے روز سے شیشہ کیفے کھول دیئے جائینگے جو کہ کویڈ 19 کی وجہ سے مارچ میں بند کردیئے گئے تھے ۔ یاد رہے کہ دبئی میں سب سے پہلے شیشہ کیفے اور سموکنگ جگہیں دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق عجمان میونسپلٹی کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق شیشہ کیفے میں کام کرنے والے ورکرز کے لئے ماسک پہننا لازمی ہوگا ۔ ورکرز کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کیفے میں مسلسل انسداد کویڈ 19 سپرے کو یقینی بنائے ۔

کیفے میں دو میٹر کا فاصلہ یقینی بنایا جائے گا اور ہجوم کو جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ شیشہ کیفے میں ہر کسٹمر کے استعمال کے بعد شیشے میں پانی تبدیل کرنا لازمی ہوگا ۔ شیشہ استعمال کے بعد پائپ کے ساتھ دوسری چیزوں کو تبدیل کرنا بھی لازمی ہوگا ۔ شیشہ میں ڈسپوزبل ہوسس استعمال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

شیشہ کیفے میں بیمار کسٹمر کو اجازت نہیں دی جائے گی اگر بیماری کی حالت میں کسٹمر شیشہ کیفے آئے تو قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کرنا ہوگا ۔

شیشہ کیفے میں تمام کسٹمرز اور عملے کو درجہ حرارت چیک کرنے والے سکینر سے لازمی گزرنا ہوگا اور 5۔37 سیلسئس سے زیادہ درجہ حرارت رکھنے والے افراد کو شیشہ کیفے میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ اگر عملے میں کسی کو کویڈ 19 ہوجائے تو جب تک پی سی آر ٹیسٹ منفی آنے کا رزلٹ نہ آئے تو شیشہ کیفے میں اندر آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button