معلوماتمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: وزٹ یا سیاحتی ویزے پر کام کرنا غیر قانونی ہے، پکڑے جانے پر بھاری جرمانہ ہو سکتا ہے

وزٹ یا سیاحتی ویزے پر کام کرنے کی صورت میں جرمانے کے علاوہ آپ کو ملک بدر کیا جاسکتا ہے

خلیج اردو آن لائن: اگر آپ متحدہ عرب امارات وزٹ یا سیاحتی ویزے پر آئیں ہیں اور آپ کو نوکری مل جاتی ہے، اور باس یا کمپنی آُپ کام پر آںے کا کہتی ہے، لیکن آپ کے رہائشی ورک ویزا نہیں ہے۔ کیا ایسی صورت میں آپ کو نوکری پر جانا شروع کر دینا چاہیے؟

جواب: یو اے ای دیگر ممالک کے برعکس وزٹ یا سیاحتی ویزے پر آنے کے بعد آپ نوکری تلاش کر سکتے ہیں۔ اگر آپ وزٹ یا سیاحتی ویزے پر یو اے ای میں ہیں اور اسی دوران آپ کو نوکری مل جاتی ہے تو آپ کو تب تک نوکری شروع نہیں کرنی چاہیے جب تک آپ کو رہائشی ورک ویزا نہیں مل  جاتا ہے۔ آپ کو ورک ویزے کے لیے اپنے آجر یا کمپنی کے ذریعے ہی اپلائی کرنا چاہیے۔ کیونکہ یو اے ای میں وزٹ یا سیاحتی ویزے پر کام کرنا غیر قانونی ہے۔ نجی خبر رساں ادارے گلف نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق پکڑے جانے کی صورت میں 50 ہزار درہم تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔ لہذا نوکری مل جانے کے بعد نوکری پر جانا تب شروع کریں جب آپ کے پاس ورک ویزا ہو۔

وزٹ یا سیاحتی ویزے پر کام کرنے کی صورت میں جرمانے کے علاوہ آپ کو ملک بدر کیا جاسکتا ہے یا بلیک لسٹ کیا جاسکتا۔ بلیک لسٹ ہونے کے بعد آپ یو اے ای واپس نہیں آ پائیں گے۔ اس کے علاوہ غیر قانونی طور پر کام کرتے ہوئے آپ کو اگر کام کے دوران کوئی مسئلہ پیش آتا ہے تو آپ اسکے حل کے کوئی قانونی چارہ جوئی بھی نہیں کر پائیں گے، کیونکہ آپ غیر قانونی طور پر کام رہے تھے۔

کمپنیاں وزٹ ویزے یا سیاحتی ویزے پر آئے لوگوں کو کام کیوں دیتی ہیں؟

کاروباری افراد کو اپنا بزنس چلانے کے لیے لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے، جب وہ کسی کو نوکری پر رکھتے ہیں تو اس سے جلد سے جلد کام شروع کروانا چاہتے ہیں تاکہ انکا وقت اور پیسہ ضائع نہ ہو۔ اس لیے وہ  وزٹ ویزے پر آئے افراد کو جلد کام شروع کرنے کا کہتے ہیں اور ساتھ ہی انکے ورک ویزے کا پرایسیس شروع کر دیتے ہیں۔

لیکن بعض اوقات کمپنیاں یا آجر وزٹ یا سیاحتی ویزے پر آئے لوگوں سے انکے ویزے کے دوران کام کرواتی ہیں اور بعد ان کے ورک ویزے جاری نہیں کرواتیں۔ اس استحصال کی صورت  میں آپ کوئی قانونی راستہ اختیار نہیں کر پائیں گے۔ کیونکہ آپ غیر قانونی طور پر کام کر رہے تھے۔ جس کی وجہ سے آپ ایک قانونی ورکر کی حیثیت نہیں رکھتے اور آپ کو قانونی طور پر کام کرنےوالے ورکر کو حاصل حقوق حاصل نہیں ہوتے۔ اس لیے آپ اس آجر یا کمپنی کے خلاف شکایت درج نہیں کروا سکتے ۔

لہذا وزٹ اورسیاحتی ویزے کے دوران کام شروع نہ کریں۔ اپنی کمپنی یا آجر کے ذریعے اپنے ورک ویزے کے لیے اپلائی کریں، اور اگر کمپنی نے ابھی تک ویزا اپلائی نہیں کیا یا ابھی پراسیس میں ہے تو اس کا اسٹیٹس معلوم کرتے رہیں۔ بصورت دیگر وزٹ یا سیاحتی ویزے کی مدت ختم ہونے پر ملک چھوڑ دیں یا مدت میں قانونی طور پر اضافہ کروائیں۔ کیونکہ وزٹ یا سیاحتی ویزے کے ختم ہونے پر آپ کو جس نے آپ کو وزٹ یا سیاحتی ویزا دیا ہے اس کو جرمانے کیا جا سکتے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button