متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: نئے ریزورٹس کی تعمیر کا اعلان کر دیا جن میں گیمنگ کو خصوصی طور پروموٹ کیا جائیگا

خلیج اردو

ابوظہبی:راس الخیمہ ٹورزم ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ایک نئی ڈویژن کی تشکیل کا اعلان کیا ہے جو ایسے ریزورٹس بنائے گی جن میں ہوٹل،تفریح،ریسٹورنٹس،تقریبات کہ جگہ اور گیمنگ کی سہولیات موجود ہونگی۔تفریح اور گیمنگ ریگولیشن کا محکمہ ریزوٹس میں بین الاقوامی معیار اور اصولوں کے مطابق گیمنگ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔

 

یہ محکمہ امارات کے ثقافتی و سماجی ثقافتی منظرنامے پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ لائسنسنگ،ٹیکسز اور صارفین کے تحفظات کو بھی دور کرے گا۔حکام کے مطابق نئے قائم ہونے والی ڈویژن کی سب سے اہم ترجیح ایک ایسا فریم ورک کا قیام ہے جس کے ذریعے ذمہ دار اور محفوظ گیمنگ کو یقینی بنایا جاسکے۔

ریگولیٹری ڈھانچہ ان ریزورٹس میں گیمنگ انٹرپرائز کو حل کرے گا جس میں آپریٹرز،سپلائیرز اور ملازمین سے تمام قابل اطلاق قوانین اور ضوابط کی تعمیل کو ممکن بنانا ہے۔

یہ ڈویژن گیمنگ سے متعلق مارکیٹنگ، تشہیر اور مالیاتی لین دین دین کے معاملات کو بھی دیکھے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button