متحدہ عرب امارات

فجیرہ میں 70 کلوگرام نسوار اور پان ضبط کرلیا گیا

(خلیج اردو ) فجیرہ میں 70 کلوگرام نسوار اور پان ضبط کرلیا گیا ہے ۔کاروائی دیبا میں کی گئی ہے ۔

ڈاریکٹر جنرل میونسپلٹی حسن سلیم آل ہماہی نے کہا ہے کہ ماحول کو خراب کرنے والی نشہ آور اشیاء پکڑی گئی ہے اور ایسے اشیاء کی خرید و فروخت کرنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ مختلف مقامات کی انسپکشن کے لئے ریڈ مارے جارہے ہیں ۔۔

ڈاریکٹر جنرل نے کہا کہ نسوار اور پان ممنوع اشیاء کی فہرست میں آتے ہیں جن پر قانونی پابندی عائد ہے ۔ پان اور نسوار کا استعمال نہ صرف صحت کے لئے مضر ہے بلکہ شہر کی خوبصورتی اور صفائی کے لئے نقصان دہ ہے ۔نسوار کو استعمال کے بعد زمین پر پھینک دیا جاتا ہے جبکہ پان کو دیواروں سے ہٹانا مشکل کام ہے ۔

پان اور نسوار جنوبی ایشائی لوگ استعمال کرتے ہیں جس تمباکو کے ساتھ کیمیکل کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ نسوار اور پان صحت کے لئے نقصان دہ ہے جس کے استعمال سے نرو سسٹم کو کمزور کرتا ہے جبکہ مزید بیماریوں کا سبب بھی بنتا ہے ۔

نسوار اور پان کے استعمال سے منہ کا سرطان گیس کی بیماری ، منہ کے چھالے، ذہینی دباو ،بے چینی ، سستی اور مزید بیماریوں کا سبب بھی بنتا ہے ۔
Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button