متحدہ عرب امارات

وفاقی حکومت کا کویڈ 19 ہدایات کی خلاف ورزی پر تنخواہ سے کٹوتی کا اعلان

(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات کی وفاقی حکومت نے کویڈ 19 کی واضح کردہ اختیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کی سزا میں وفاقی محکموں میں کام کرنے والے ورکرز سے تین دن تنخواہ کی کٹوتی کا اعلان کیا ہے ۔

وفاقی ہیومن ریسورس اتھارٹی نے بیان جاری کیا ہے کہ تمام وفاقی ورکرز کو کویڈ 19 کے خلاف جاری کردہ اختیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا اور ایسا نہ کرنے پر انہیں تین دنوں کی تنخواہ سے ہاتھ دھونا پڑھے گا ۔

وفاقی حکومت نے ورکرز کو کویڈ 19 کی وبائی صورتحال میں اختیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سزا کا اعلان کیا ہے ۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ایک مراسلہ جاری ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ورکرز کو کویڈ 19 کے خلاف جاری کردہ اصولوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کرونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے ۔

تمام ورکرز کو سماجی فاصلہ استوار رکھنے کی ہدایات جاری کر رکھی ہے ،ماسک پہننے کو لازمی بنائے اور کرونا وائرس سے بچاو کے تدابیر پر عمل کرتے رہے تاکہ کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکا جاسکے ۔

تمام وفاقی محکموں کو مراسلہ ارسال کردیا گیا یے کہ اختیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

Source :Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button