متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات:پاکستانی سیکیورٹی گارڈ نے محظوظ لکی ڈرا میں ایک لاکھ درہم کی انعامی رقم جیت لی

خلیج اردو
دبئی: محظوظ کی 60 ویں ہفتہ وار لکی ڈرا کا اعلان کر دیا گیا جس میں کئی خوش نصیب افراد نے لاکھوں درہم کی انعامی رقم جیت لی۔
محظوظ کی لکی ڈرا نے کئی افراد کی زندگی بدل دی جن میں پاکستانی شہری مبشر بھی شامل ہیں جنہوں نے قرعہ اندازی میں ایک لاکھ درہم کی رقم جیتی۔

 

انعامی رقم جیتنے کے بعد 38 سالہ مبشر نے بتایا کہ وہ ایک الیکٹرونکس انجینئر ہیں تاہم کرونا کے مشکل حالات کے باعث مالی معاملات چلانے کے لیے انہیں سکیورٹی گارڈ کی نوکری کرنا پڑی۔انعامی رقم کے حوالے سے مبشر نے کہا کہ وہ اس سے اپنا کاروبار شروع کریں گے جبکہ کہ اپنے بوڑھے والد کو پاکستان سے علاج کے لیے دبئی لیکر آئیں گے۔

 

محظوظ قرعہ اندازی میں انعامی رقم جیتنے والے دوسرے خوش نصیب ایک پچپن سالہ برطانوی ڈاکٹر مائیکل ہیں۔مائیکل نے بتایا کہ وہ دبئی ایکسپو 2020 سے ابو ظہبی میں اپنے گھر جارہے تھے کہ راستے میں ان کو ای میل موصول ہوئی۔گھر پہنچ کر انہوں نے ای میل کھولی تو محظوظ کی جانب سے انہیں قراندازی جیتنے کے حوالے سے پیغام ملا۔انہوں نے کہا کہ ای میل پڑھنے کے بعد خوشی کے مارے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا کروں۔

 

انعامی رقم کے استعمال کے حوالے سے مائیکل نے کہا کہ سب سے پہلے وہ ایک مخصوص رقم کینسر میں مبتلا بچوں کے علاج کیلئے عطیہ کرینگے۔اس کے بعد ایک نئی بائیک خریدیں گے۔مائیکل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دوبارہ بھی قرعہ اندازی میں شرکت کریں گے اور زیادہ بڑی رقم جیتنے کی کوشش کرینگے۔

 

محظوظ کی ساٹھویں ہفتہ وار لائیو لکی ڈرا میں 34 دیگر افراد نے بھی انعامی رقم جیتی۔ہر جیتنے والے خوش نصیب کے حصے میں انفرادی طور پر 27 ہزار 777 کی رقم آئی۔22 جنوری کو محظوظ کی کی سب سے بڑی قراندازی کا اعلان کیا جائے گا جس میں خوش نصیب 10 ملین درہم کی انعامی رقم جیت سکیں گے۔

 

لکی ڈرا میں شرکت کرنے کے خواہشمند حضرات محظوظ کی ویب سائٹ پر جا کر اپنے آپ کو رجسٹر کروا سکتے ہیں یا محظوظ کی 35 درہم والی پانی کی بوتل خرید کر بھی رجسٹریشن کرائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button