متحدہ عرب امارات

تھانے میں جانے سے پہلے اپنا کورونا پی سی آر ٹیسٹ دیکھانا ہوگا

خلیج اردو
18 فروری 2021
راس الخیمہ : راس الخیمہ پولیس نے اعلان کیا ہے کہ وہ افراد جو تھانے میں جانا چاہتے ہیں اور پولیس کے کسی بھی سروس کے حصول کیلئے بھی ان کا جانا مقصود ہو ، وہ اپنا پی سی آر کا منفی نتیجہ پیش کریں گے۔

پولیس نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا ہے کہ تھانے میں جانے سے پہلے کا کرایا گیا پی سی آر ٹیسٹ جس کا نتیجہ منفی ہو اور یہ 72 گھنٹے کے دوران میں کیا گیا ہو۔ اس کے بغیر پولیس سروس سینٹرز میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ تمام تر حفاظتی اقدامات بھی اس میں شامل ہیں۔

اس سے قبل شارجہ اور دبئی نے اس طرح کے احکامات جاری کیے ہیں جس کا مقصد عوام کو محفوظ بنانا ہے اور پولیس اسٹیشن آنے والوں کو کسی بھی کورونا وائرس کے خطرے سے بچانا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button