متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں بزرگ شہری اور رہائشی گھر بیٹھے ہی کورونا ویکسین کیسے لگوا سکتے ہیں؟

 

خلیج اردو آن لائن:

اگرچہ متحدہ عرب امارات میں 16 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کورونا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ لیکن یو اے ای نے اپنے بزرگ شہری اور رہائشیوں کا خاص خیال رکھتے ہوئے انہیں گھر میں کورونا ویکسین لگانے کی سہولت فراہم کی ہے۔

تمام بزرگ شہری اور رہائشی وزارت صحت کی جانب سے فراہم کی گئی اس سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ وزارت صحت کی جانب سے ایک ٹوئیٹ کر کے واضح کیا ہےکہ بزرگ شہریوں اور رہائشیوں کو گھروں میں ہی کورونا ویکسین کیسے لگوائی جا سکتی ہے:

بزرگ افراد کو گھروں میں ویکسین لگوانے کے لیے درج ذیل طریقہ کار اپنانا ہوگا:

وزارت صحت کیجانب سے آگاہ کیا گیا ہےکہ بزرگ شہریوں کو گھروں میں ویکسین لگوانے کے لیے اپوائنٹمنٹ حاصل کرنی ہوگی، جس کے لیے 80011111 کال کرنی ہوگی یا قریبی ہیلتھ سنٹر جانا ہوگا۔ جس کے بعد اپوائنٹمنٹ کے لیے کال کرنے والے کو میسج کے ذریعے اپوائنٹمنٹ سے متعلق آگاہ کر دیا جائے گا۔

وزارت صحت بزرگ شہریوں کو تمام امارات میں یہ سہولت فراہم کرنے کے لیے لوکل سوشل سروس ڈیپارٹمنٹس اور منسٹری آف کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ جس کا مقصد بزرگ افراد کو ویکسین کے لیے ہیلتھ سنٹروں پر آنے کی تکلیف سے محفوظ رکھا جائے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button