متحدہ عرب امارات

دبئی: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 62 سیاحتی مقامات بند کر دیے گئے

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کے والوں کے خلاف مہم کو سخت کر دیا گیا ہے۔ اور اس انسپیکشن مہم کے دوران متعدد کاروباری مراکز کو وراننگز، جرمانے اور بند کیا گیا ہے۔

دبئی کے محکمہ سیاحت کی جانب سے پیر کے روز کیے گئے ایک ٹوئیٹ میں گزشتہ سال کی جانے والی انسپیکشن مہم کے اعداد و شمار بتائے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال دبئی ٹورازم کی جانب سے 41 ہزار انسپکشین مہمات کی گئیں، جس کے دوران کورونا ایس او پیز کی 1ہزار 94 خلاف ورزیاں رجسٹر کی گئیں۔ اور ان خلاف ورزیوں کی وجہ سے 62 سیاحتی وینیوز کو بند کر دیا گیا۔

حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ سیاحتی مقامات، ہوٹلوں، ریستورانوں، کیفوں، تجارتی مراکز اور دیگر عوامی مقامات پر کورونا ایس او پیر پر عمل درآمد کو مانیٹر کرنے کے لیے محکمےکے 49 انسپیکٹروں نے دن رات کام کیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button