متحدہ عرب امارات

اگر آپ کی گاڑی شور کررہی ہے تو آپ کیلئے نہایت بری خبر ہے

خلیج اردو

21 جنوری 2021

ابوظبہی : متحدہ عرب امارات میں شور مچانے والی گاڑی چلانے پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا اور ٹریفک فائل میں 12 سیاہ پوائنٹس لگائے جائیں گے۔ ابوظبہی پولیس نے عوام کو یاد دہانی کرائی ہے۔

 

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ابوظبہی پولیس نے بتایا ہے کہ تمام ڈرائیورز بالخصوص نوجوان ڈرائیور گاڑی چلاتے وقت کافی بے سکون پھیلاتے ہیں اور عوام کو ایک شوروغل والے ماحول کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس سے عوام میں تناؤ اور اضطراب پیدا ہوتا ہے۔ اس سے دوسرے لوگوں کو ڈرائیونگ میں مشکلات پیش آتیں ہیں خاص کر بچوں اور بوڑھوں پر اس کا برا اثر پڑتا ہے۔

 

 

پولیس نے رہائشیوں سے کہا ہے کہ خراب رویوں والے ڈرائیور کو دیکھتے ہیں 999 پر اطلاع کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button