متحدہ عرب امارات

دبئی ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی، ٹیکسی سے ملنے والے 9 لاکھ درہم واپس لوٹا دیے

 

خلیج  اردو آن لائن:

دبئی پولیس نے کریم ٹیکسی کے ڈرائیور کو اس کی ایمانداری کے بدلے میں اعزاز سے نواز دیا۔

ایک مسافر کو اسکی منزل پر چھوڑنے کے بعد محمد عرفان محمد رفیق کو معلوم ہوا کے مسافر اسکی گاڑی میں 9 لاکھ درہم بھول گیا ہے۔

رقم ملنے کے بعد عرفان بر دبئی پولیس اسٹیشن گیا اور وہاں پر اس واقع کی رپورٹ لکھوائی اور ساری رقم پولیس کے حوالے کر دی۔

بر دبئی پولیس اسٹیشن کے ڈارئریکٹر برگیڈیئر عبداللہ خادم نے عرفان کی ایمانداری اور اتنی بڑی رقم کو قریبی پولیس تھانے میں پولیس کے حوالے کرنے پر اسکی تعریف کی۔ انہوں نے عرفان کو ایک توصیفی سرٹیفکیٹ سے بھی دیا جس کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان تعاؤن کی اہمیت پر زور دینا تھا۔

برگیڈیئر عبداللہ نے بتایا کہ دبئی پولیس عام عوام اور پولیس کے درمیان اشتراک خواہمشند ہے اور ہر فرد کو اسکی ذمہ داری احساس بیدار کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

سرٹیفکیٹ وصول کرنے پر عرفان نے حکام کا شکریہ ادا کیا اور اسکا کہنا تھا اس اعزاز پر اسے فخر ہے اور خوشی محسوس ہوئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button