متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس کی پہلی فنگر پرنٹس ایکسپرٹ خاتون جس نے اندھے قتل کا سراخ لگایا

انود عبدالرحمان آل نصیر نے شارجہ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی جس کی بعد پولیس میں بھرتی ہوئی

(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات پولیس کی پہلی فنگر پرنٹس ایکسپرٹ خاتون انود عبدالرحمان آل نصیر نے شارجہ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی جس کی بعد پولیس میں بھرتی ہوئی۔

انود دبئی پولیس کی شعبہ فنگر پرینٹس میں پہلی خاتون افسر ہیں ۔ 8 مہینوں کے دوران انود نے بیشتر وارداتوں کی تفتیش میں معاونت کی ۔ انود نے قتل وغارت، چوری اور خودکشی جیسے واقعات کی تفتیش میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ انود شعبہ فنگر پرینٹس میں اسسٹنٹ ایکسپرٹ کی حثیت سے کام سر انجام دے رہی ہے ۔ جس شعبے وہ کام کررہی ہے وہ فنگر پرنٹس حاصل کرکے واقعات کا سراخ لگانے کا کام سرانجام دیتی ہے ۔

انود نے پہلے کیس کی تفتیش میں ایک قتل شدہ لاش سے مجرم کے فنگر پرنٹس حاصل کئے جس پر ٹیپ لگایا گیا تھا ۔ انود نے مہارت سے ٹیپ سے مجرم کی فنگر پرنٹس حاصل کئے اور مجرم کا سراخ لگانے میں مددگار ثابت ہوئی ۔

ایک دوسرے واقعے میں انود نے ایک کیس کی تفتیش کی جس میں میاں بیوئی کو گھر میں داخل ہوکر قتل کیا گیا تھا ۔ مجرم چوری کے لئے گھر میں داخل ہوئے تھے اور بیدار ہونے پر انہوں نے میاں بیوی کو قتل کیا جبکہ بیٹی جاں بچا کر بھاگ گئی ۔

پولیس کو الا قتل گھر سے کچھ فاصلے پر ملا جس کو فنگر پرنٹس کے محکمے کو حوالہ کیا گیا ۔ الہ قتل سے معلوم کیا گیا کہ مجرم کے نشانات گھر میں دیگر جگہوں پر بھی موجود تھے جس سے پتہ لگایا گیا کہ مجرم گھر میں پہلے بھی داخل ہوچکا تھا جس کی کھڑی کام کرنے والے سے جا ملی جو کچھ دنوں پہلے گھر میں مرمت کا کام کرنے آیا تھا ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button