خلیجی خبریںمتحدہ عرب اماراتمعلومات

جن افراد کے رہائشی ویزہ کی مدت ختم ہوئی ہے ، ان کیلیے خوشی کی خبر

متحدہ عرب امارات نے رعایتی مہلت میں توسیع کردی

دبئی: (خلیج اردو) وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت ( آئی سی اے) کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ افراد جن کے رہائشی ویزوں کی مدت ختم ہوگئی ہے ان کے پاس 17 ستمبر تک کی مہلت ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات سے نکل جائیں۔

آئی سی اے میں خارجی امور اور پورٹس کے ڈائریکٹر میجر جنرل سعید راکن آل راشدی کے مطابق رعایتی مدت میں توسیع 18 اگست سے 17 ستمبر تک ان افراد کیلیے ہیں جن کے ویزہ کی مدت یکم مارچ سے پہلے ختم ہو چکی ہے۔
میجر جنرل آل راشدی نے واضح کیا ہے کہ اس اعلان کا اطلاق ان تمام افراد پر ہوتا ہے جنہوں نے متحدہ عرب امارات میں داخلے یا رہائش کے قوانین کی پاسداری نہیں کی اور ایسے افراد اگر مذکورہ ہدایات پر عمل کریں گے تو مستقبل میں ان کو یو اے ای میں داخلے سے روکا نہیں جائے گا۔ یہ سہولت صرف ان افراد کیلئے ہے جو ملک چھوڑ رہے ہیں۔
قبل ازیں آئی سی اے نے ایک ماہ کی توسیع کا اعلان ان افراد کیلئے کیا تھا جو ویزٹ ویزہ پر یو اے ای آئے ہیں اور ان کے ویزہ کی معیاد یکم مارچ کے بعد ختم ہوئی ہے۔ان افراد کیلئے 11 اگست سے ایک ماہ کی مدت توسیع کا اعلان کیا گیا تھا۔
متحدہ عرب امارات چھوڑنےکیلئے اپنا پاسپورٹ یا آوٹ پاس لے کر یو اے ای سے باہر جانے کا ون وے ٹکٹ خریدیں اور اس مقصد کیلئے یو اے ای چھوڑنے والے دن ایئر پورٹ پر مقررہ وقت سے پہلے تشریف لیجانی ہوگی۔
ابوظبہی ، شارجہ اور راس الخیمہ ائیرپورٹ سے باہر جانے والے فلائیٹ سے 6 گھنٹے قبل ایئرپورٹ آئیں گے۔ دبئی ایئرپورٹ سے باہر جانے والوں کیلئے ہدایت ہے کہ وہ سول ایوی ایشن سیکورٹی سنٹر میں رخصتی پوائنٹ جو ٹرمینل 2 کے قریب ہے ، فلائیٹ سے 48 گھنٹے پہلے تشریف لیجائیں۔
سیکورٹی سنٹر میں کسی بھی سوال کا جواب دینے کیلئے متعلقہ اسٹاف آپ کی رہنمائی کیلئے موجود رہے گا۔ اس حوالے سے ٹول فری نمبر 800453 پر صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک رابطہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

 

 

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button