متحدہ عرب امارات

ابو ظہبی میں عیدالفطر کے دوران اجتماعات اور پارٹیز منعقد کرنے پر 10 ہزار درہم جرمانے کا اعلان

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی پولیس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ابوظہبی میں کورونا ایس او پیز کی تحت پارٹٰیاں اور اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔

ابوظہبی پولیس کی جانب سے منگل کے روز یاد دہانی کروائی گئی ہے کہ ایسی پارٹیاں اور اجتماعات منعقد کرنے والے میزبان پر 10 ہزار درہم جبکہ ہر مہمان پر فی کس 5 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

مزید برآں، ابوظہبی پولیس کی جانب سے عوام سے کورونا کے خلاف بنائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خاص طور پر ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی تلقین کی گئی ہے۔ گھروں، فارمز اور عوامی مقامات پر پارٹیاں منعقد کروانے پر سختی سے پابندی عائد ہے۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کی اطلاع 8002626 پر دی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ پیر کے روز دبئی حکام کی جانب سے بھی اعلان کیا گیا ہے کہ عید الفطر کے دوران پارٹٰیاں یا اجتماعات منعقد کروانے والے میزبان پر 50 ہزار جبکہ فی مہمان 10 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button