متحدہ عرب امارات

دبئی نے نماز عید کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دیں

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کے اسلامک افیئرز سے متعلق ڈیپارٹمنٹ نے کورونا وبا کے باعث مساجد میں نماز عید کے لیے مخصوص احتیاطی تدابیر کا اعلان کر دیا۔

منگل کے روز جاری کی گئی گائیڈ لائنز کے مطابق مساجد نماز سے 15 منٹ پہلے کھولی جائیں گی اور نماز کے فوری بعد بند کر دی جائیں گی۔

  • نماز کا کل دورانیہ 15 منٹ ہوگا
  • نماز عید 5 بج کر 52 منٹ پر ادا کی جائے گی
  • عورتوں کے نماز ادا کرنے کے لیے مخصوص ایئریا بند رہے گا۔
  • وفاقی حکومت کیجانب سے جاری کردہ گائیڈ لائنز کے مطابق عید کی نماز کے بعد گلے ملنے اور ہاتھ ملانے پر پابندی ہوگی
  • نمازیوں کو نماز سے پہلے اور نماز کے بعد عبادت گاہوں پر اکٹھے ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button