خلیجی خبریںعالمی خبریں

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا فلسطینیوں کا جبری انخلا روکنے کا مطالبہ

خلیج اردو: انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ بیت المقدس سے فلسطینیوں کا جبری انخلا روکنے کا مطالبہ کردیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شیخ جراح سے فلسطینیوں کو زبردستی نہ نکالا جائے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے فلسطینیوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں روکنے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے فلسطینیوں کے خلاف بلا ضرورت طاقت کا استعمال کیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی کارروائیوں میں 840 فلسطینی زخمی ہوئے۔ْ

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button