متحدہ عرب امارات

بیوی کے سامنے پل سے چھلانگ لگانے والے کرونا مریض کی موت واقع ہو گئی

خلیج اردو
28 مئی 2020
عجمان : عجمان میں ایک کرونا مریض نے اپنی بیوی کے سامنے پل سے چھلانگ لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔ 42 سالہ ایشیائی شخص نے الروادا پل سے چھلانگ لگائی۔

ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جمعرات کو پیش آیا۔ آپریشن روم کو مرحوم کی بیوی نے فون کیا جبکہ کچھ راہگیروں نے بھی یہ اطلاع دی۔

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ مرحوم کرونا سے متائثر تھا۔ وہ ایک نجی کمپنی میں جاب کرتا تھا جس کا کرونا قرنطینہ میں پانچواں دن تھا۔ وہ کلائی پر قرنطینہ کا بینڈ پہنے ہوئے تھا۔

مرنے والے شخص کی بیوی کے مطابق وہ اپنی گاڑی میں جاکر بھاگا۔ اس نے گاڑی کو راڈا پل پر روکا ، گاڑی سے باہر نکلا کر الوداع کہا۔ اس نے بچوں کی دیکھ بھال کرنے کی نصیحت کی اور پل کے اوپر سے چھلانگ لگائی۔

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ بیماری کی وجہ سے وہ شدید پریشان تھا۔ وہ موت کے بارے میں سوچتا تھا اور اس کا اندیشہ تھا کہ وہ اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے گی۔ اسے یہ بھی ڈر تھا کہ اس کی مالی حالت پر اس کا اثر پڑے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button