عالمی خبریں

فیس بک پر خودکشی کرنے کے حوالے سے پوسٹ لکھنے والے نوجوان کو پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے بچا لیا

 

خلیج اردو آن لائن:

بھارت کی ریاست آسام سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے فیس بک پر خودکشی کرنے کے ارادے کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد پولیس نے نوجوان کی ڈھونڈ کر اسے ایسا کرنے سے بچا لیا۔ حکام کی جانب جمعے کے روز بتایا گیا ہے کہ نوجوان کی کونسلنگ کی جا رہی ہے۔

ایک سینئر پولیس اہلکار کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نوجوان کو کوئی بیماری لاحق نہیں ہے اور وہ اس وقت اپنے خاندان کے ساتھ ہے۔

سینئر پولیس عہدیدار نے اپنی شناخت کو خفیہ رکھتے ہوئے آئی اے این ایس کو بتایا کہ "ہم قانونی طور پر نوجوان کی تفصیلات نہیں بتا سکتے ہیں، لیکن نوجوان اور اسکی فیملی کی کونسلنگ کی جا رہی ہے”۔

ڈائریکٹر جنرل پولیس بھاسکر جیوتی نے جمعے کے روز ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ "ہمیں الرٹ ملا تھا کہ ایک نوجوان اپنی زندگی ختم کرنے جا رہا ہے۔ شناخت کے نام پر ہمارے پاس اس نوجوان کی صرف سوشل میڈیا پروفائل تھی۔ تاہم، ہماری سائبر ٹیم نے اس نوجوان کی لوکیشن کا فوری طور پر پتہ لگایا اور لوکل پولیس ٹیم فوری طور پر اس نوجوان تک پہنچنے اور اسے خود کو نقصان پنہچانے سے روکنے میں کامیاب ہوگئی۔ شاندار، ہماری ٹٰیم نے اچھا کام کیا”۔

ڈی جی پولیس نے اپنے ٹوئیٹ کے ساتھ اس لڑکے کی فیس بک پر کی گئی پوسٹ بھی شیئر کی ہے۔ جس میں اسنے لکھا "فیس بک کے دوستوں مجھے معاف کرنا میں آپ کو دکھ پہنچایا۔ میں فیصلہ کر لیا ہے کہ  میں خود کشی کر لوں گا اور ہمیشہ کے لیے آرام کروں گا”۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button