متحدہ عرب امارات

بریکنگ نیوز: یو اے ای میں غیر قانونی تارکین وطن کو بغیر جرمانہ ادا کیے ملک چھوڑنے کے لیے دی گئی مہلت میں 31 دسمبر تک کا اضافہ کردیا گیا

خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی اتھارٹی برائے شناخت و شہریت (آئی سی اے) کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارت میں مقیم وہ تارکین وطن جن کے ویزے یکم مارچ 2020 سے پہلے ختم ہوگئے تھے اور وہ اس کے بعد یواے ای میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں انہیں بغیر جرمانہ ادا کیے ملک چھوڑنے کے لیے دی گئی مہلت میں 31 دسمبر تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے ملک چھوڑنے کی آخری تاریخ 17 نومبر تھی تاہم منگل کے روز اس رعایتی مدت میں 31 دسمبر تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

آئی سی اے میں خارجہ امور اور پورٹس کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل سعید راکان الرشیدی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ” ویزا ختم ہونے کے بعد رہائش اختیار کرنے کی قانونی خلاف ورزی کا مرتکب ہونے والوں کے لیے رعایتی مدت میں 31 دسمبر 2020 تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اور ایہ توسیع ان لوگوں کے لیے جنہوں نے یکم مارچ 2020 سے پہلے انٹری اورفارنرز ریزیڈنسی لاء کی خلاف ورزی کی تھی۔ اور ایسے افراد  اگر یو اے ای چھوڑتے ہیں تو انکو کو ہر قسم کے جرمانے سے معافی دے دی جائے گی”۔

اس اعلان کے مطابق اس رعایتی مدت کا اطلاق ان لوگوں پر ہوتا ہے جون کے رہائشی، سیاحتی یا وزٹ ویزے یکم مارچ 2020 سے پہلے ختم ہوئے تھے اور وہ اس کے بعد سے غیر قانونی طور پر یو اے ای میں رہائش پذیر ہیں۔

لہذا اب وہ بغیر کوئی جرمانہ ادا کیے ملک چھوڑ سکتے ہیں۔

الرشیدی کا مزید کہنا تھا کہ رعایتی مدت میں اضافہ یو اے ای کے رہنماؤں کی طرف سے خلاف ورزی کا مرتکب ہونے والوں کو دوسرا موقع دینے کے لیے کیا گیا ہے۔ اور انہوں نے یو اے ای کی قیادت کا یہ فیصلہ کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button