متحدہ عرب امارات

دبئی: دو حجاموں پر آن لائن بینک اکاؤنٹ ہیک کر کے 1 اشاریہ 8 ملین درہم چوری کرنے کا الزام

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی میں دو حجاموں پر الزام عائد کیا گیا ہے انہوں نے مبینہ طور پر ایک آن لائن بینک اکاؤنٹ کو ہیک کر کے اس میں سے 1 اشاریہ 8 ملین درہم چوری کر لیے ہیں۔

دونوں مبینہ ملزمان بھارت کے رہائشی ہیں اور انکی عمریں بلترتیب 26 اور 27 سال ہے۔

دبئی کی ابتدائی عدالت کو دوران سماعت بتایا گیا ہے کہ دونوں ملزمان نے خود کو بینک صارف  ظاہر کر کے چیک بک کی درخواست دی، پھر اکاؤنٹ کے مالک کے جعلی دستخط کر کے اس کے اکاؤنٹ میں سے رقم نکال لی۔

سرکاری ریکارڈ کےمطابق دونوں مدعاعلیہان نے چیک بک اور کریڈٹ کارڈ آن لائن بینکنگ کے ذریعے حاصل کیا۔

دونوں پر الزام کے انہوں نے بینک میں فون کیا اور پھر خود کو اکاؤنٹ کا مالک ظاہر کر کے سیکیورٹی سے متعلق سوالات کے جوابات دیے۔

یہ کیس 7 مئی کو الرفاع پولیس تھانے میں درج کروایا گیاتھا۔

بینک کے ایک تفتیشی اہلکار نے پراسیکیوٹر کو بتایا کہ 27 مئی کو شکایت کنندہ نے اپنے بینک اکاؤنٹ کے خالی ہوجانے کی شکایت کی۔

بینک کے تفتیشی نے بتایا کہ "شکایت کنندہ نے بتایا کہ اس کے اکاؤنٹ سے 19 لاکھ 24 ہزار 1 سو درہم چوری ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد ہم نے داخلی تفتیش کی تو پتہ چلا  کہ ملزمان نے شکایت کنندہ کی موبائل لائن استعمال کی تھی جو کہ بینک سروس سے منسلک تھی۔ اوراس کے ذریعے بینک کارڈ اور چیک بک کے لیے اپلائی کیا۔ جعل سازوں نے خود کو اکاؤنٹ کا اصل مالک ظاہر کیا اور بینک اسٹاف کو شناخت سے متعلق سوالوں کے جواب بھی دیے”۔

تفتیشی نے مزید بتایا کہ اس کے بعد جعل سازوں نے چیک بک اور بینک کارڈ ڈاک کے ذریعے حاصل کیا اور کوریئر کمپنی کے ملازم کو انہوں جعلی اماراتی شناختی کار دیکھایا جس پر ایک ملزم کی تصویر لگی تھی اور شکایت کنندہ کا نام درج تھا۔

عدالت کے سامنے ثبوت کے طور پر بینک کی طرف سے ایک خط پیش کیا گیا جس میں دیکھایا گیا ہے کہ ایک مفرور کی جانب سے تقریبا 1 ملین درہم کا چیک اسکے اکاؤنٹ میں جمع کروایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ شکایت کنندہ کے اکاؤنٹ سے براہ راست  پیسے نکوالنے کے متعدد ثبوت پیش کیے گئے ہیں۔ جن میں جیولری اور دیگر مہنگی دکانوں سے 2 لاکھ 5 ہزار درہم کی شاپنگ کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔

تاہم، مقدمے کا فیصلہ 7 دسمبر کو سنایا جائےگا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button