متحدہ عرب امارات

نیشنل فلیگ ڈے: 4 ہزار جھنڈوں کی مدد سے شیخ محمد اور شیخ ہمدان کے پورٹریٹ تیار کرنے کی ویڈیو دیکھیں

 

خؒیج اردو آن لائن:

آج متحدہ عرب امارات میں نیشنل فلیگ ڈے منایا جا رہا ہے۔ فلیگ ڈے پر متحدہ عرب امارات کا جھنڈا لہرانے کی شیخ محمد بن راشد المکتوم کی درخواست کے جواب میں دبئی میڈیا آفس نے جمیرہ میں کائیٹ بیچ پر فلیگ گارڈن کا ساتواں ایڈیشن لانچ کر دیا۔

مزید برآں،دبئی میڈیا آفس کی جانب سے ٹوئیٹر پر ایک ویڈیو شائع کی گئی ہے جس میں دیکھایا گیا ہے کہ نیشنل فلیگ ڈے کےموقعے پر جھنڈوں کی شیخ محمد اور یشخ ہمدان کی تصویریں بنائی گئی ہیں۔

جھنڈوں کی مدد سے شیخ محمد اور شیخ ہمدان کے پورٹریٹ بنانے کے لیے 4 ہزار جھنڈوں کا استعمال کیا گیا ہے۔  اس تقریب کا انعقاد دبئی پریس کلب اور برانڈ دبئی کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کا نیشنل فلیگ ڈے ہر سال 3 نومبر کو قومی یکجہتی کو بڑھانے کے لیے منایا جاتا ہے۔ نیشنل فلیگ ڈے 2013 میں شیخ محمد کے احکامات پر شروع کیا گیا تھا۔

اور اس دن کو شیخ خلیفہ بن زید النہیان کی یو اے ای کے صدر بننے کے دن کے طور پر بھی منایا جاتاہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button