ملازمت کے مواقعمتحدہ عرب امارات

دبئی حکومت نے تارکین وطن کے لیے سرکاری نوکریوں کی بھرتی شروع کردی، آسامیوں سے متعلق تفصیلات جانیں

خلیج اردو آن لائن:
گو کہ کورونا وبا کے باعث دنیا بھر میں کاروبار متاثر ہوئے ہیں اور ہزاروں، لاکھوں لوگ اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں بھی کم و بیش ایسی ہی صورتحال ہے۔

لیکن اس کے باوجود کچھ آجر بھرتیاں کر رہے ہیں۔ جیسا کہ دبئی کے سرکاری محکموں کی جانب سے کچھ نوکریوں کے لیے بھرتی شروع کی گئی جس میں تمام ممالک کے تارکین وطن بھی اپلائی  کر سکتے ہیں۔

ان نوکریوں میں سے کچھ کی تنخواہ ماہانہ 8 ہزار درہم تک ہے۔

ذیل دبئی کے سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں کی فہرست دی گئی ہے:

1۔ دبئی ہیلتھ اتھارٹی کو ایک نرس کی تلاش ہے، جو مریض کی ہر قسم کی دیکھ بھال کرسکے۔ اور نوکری میں اپلائی کرنے کی شرط ہے کہ درخواست کنندہ اس وقت یو اے ای میں موجود ہو اور کہیں نوکری نہ کر رہا ہو۔ اس نوکری کی تنخواہ 8 ہزار درہم ہے۔ اپلائی کرنے کے خواہشمند افراد کو پاسپورٹ کی کاپی، ویزے کی کاپی اور اماراتی شناختی کارڈ جمع کروانا ہوگا۔
مزید تفصیلات کے لیے درج ذیل لنک پر جائیں
https://jobs.dubaicareers.ae/careersection/dubaicareers/jobdetail.ftl?job=20001045&tz=GMT%2B04%3A00&tzname=Asia%2FDubai

2۔ دبئی ہیلتھ اتھارٹی ایک سینئر فیزیشن کو بھرتی کرنا چاہتا ہے جسے ہسپتال میں داخل اور روزانہ آؤٹ ڈور میں مریضوں کا معائنہ اور انہیں جنرل طبی امداد دینی ہوگی۔

اس کے ساتھ ساتھ اسے مریض کا معائنہ کرنے، مرض کی تشخیص کرنے اور علاج میں کنسلٹنٹ کی معاونت کرنی ہوگی۔  یہ کل وقتی جاب اور تمام تارکین وطن بھی اس میں اپلائی کر سکتے ہیں۔

مزید تفصیلات کے لیے درج ذیل لنک پر جائیں:

https://jobs.dubaicareers.ae/careersection/dubaicareers/jobdetail.ftl?job=20001018&tz=GMT%2B04%3A00&tzname=Asia%2FDubai

3۔ دبئی ہیلتھ اتھارٹی کو آئی سی یو کے لیے سینئر فیزیشن کی ضرورت ہے۔ اس ڈیوٹی ہوگی کہ وہ یقینی بنائے کہ ہسپتال میں داخل مریضوں کو، روزانہ ہسپتال آںے والے مریضوں اور آئی سی یو میں داخل مریضوں کو بہترین طبی امداد دی جارہی ہے۔ اس نوکری کے لیے بھی تمام تارک وطن اپلائی کر سکتے ہیں۔ آج  یعینی 3 نومبر اپلائی کرنے کی آخری تاریخ ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس درج ذیل لنک پر جائیں:

https://jobs.dubaicareers.ae/careersection/dubaicareers/jobdetail.ftl?job=20000929&tz=GMT%2B04%3A00&tzname=Asia%2FDubai

4۔ ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک افیئرز اینڈ چیرٹ ایبل ایکٹوٹیز کو ایک مؤذن کی ضرورت ہے جس کی ذمہ داری پانچ وقت نماز کے لیے اذان دینی ہوگی۔ اور مسجد میں موجود آڈیو ریکارڈنگ، کتابوں اور قرآن کو مسجد کی لائبریری میں محفوظ کرنا ہوگا۔ اور امام کی غیر موجودگی میں امامت بھی کروانی ہوگی۔

یہ نوکری بھی تمام تارک وطن افراد کے لیے کھلی اور اس کی تنخواہ ماہانہ 10 ہزار درہم سے کم ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس لنک پر جائیں۔

https://jobs.dubaicareers.ae/careersection/dubaicareers/jobdetail.ftl?job=20000916&tz=GMT%2B04%3A00&tzname=Asia%2FDubai

5۔ ۔ ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک افیئرز اینڈ چیرٹ ایبل ایکٹوٹیز کو ایک امام مسجد کی ضرورت ہے۔ جس کی ذمہ داری پانچ وقت نماز کی امامت کروانہ ہوگی۔ مسجد میں ورکرز کو سپروائز کرنا ہوگا اور ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے دی گئی دیگر ذمہ داریاں نبھانہ ہوں گیں۔ یہ نوکری بھی تمام تارک وطن افراد کے لیے کھلی اور اس کی تنخواہ ماہانہ 10 ہزار درہم سے کم ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس لنک پر جائیں۔

https://jobs.dubaicareers.ae/careersection/dubaicareers/jobdetail.ftl?job=20000917&tz=GMT%2B04%3A00&tzname=Asia%2FDubai

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button