متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کیلئے پروازوں سے متعلق تمام معلومات : ابوظبہی کیلئے سیاحتی ویزہ پر جانے کیلئے کن عوامل پر عمل درآمد لازم ہے

خلیج اردو
ابوظبہی : ابوظبہی کے محکمہ سیاحت اور ثقافت نے کرونا وائرس کی ویسکسین سے متعلق جامعہ گائیڈلائن جاری کی ہے۔ اس حوالے سے ویکسین شدہ اور غیر ویکسین شدہ سیاحوں کو یو اے ای کے دارلحکومت کیلئے سفر کرنے سے متعلق مکمل رہنمائی موجود ہے۔

حکام نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کسی بھی صورت لازمی نہیں کہ امارات میں داخلے کیلئے کرونا ویکسین کا بوسٹر شارٹ لگوایا گیا ہو۔ رپورٹ میں درج مکمل فہرصت ڈی سی ٹی ابوظبہی کی ویب سائیٹ پر جاری کی گئی ہے۔

ویکسین شدہ سیاح جب ابوظبہی ایئرپورٹ کی طرف سفر کرتے ہوں۔

1. جب آپ ابوظبہی کے ایئر پورٹ کیلئے سفر کررہے ہوں اور آپ ویکسین شدہ شخص ہوں تو یقینی بنائیں کہ متحدہ عرب امارات آپ کی ویکسین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرتا ہے۔ ابوظہبی میں حکام ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت اور روک تھام کے ذریعہ منظور شدہ ویکسین کو تسلیم کرتے ہیں۔

2. تمام مسافروں کو وفاقی اتھارٹی آف آئیڈینٹیٹی اینڈ سٹیزن شپ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنی چاہیے یا سفر کی تاریخ سے 48 گھنٹے پہلے رجسٹر ارائیولز فارم پر کرنے ica.gov.ae ویب سائٹ پر جائیں۔ مسافروں کو یہاں پر ویکسین شدہ ہونے یا کسی ملنے والی استثنیٰ کی تصدیق کرنی چاہیئے۔

اس ویب سائیٹ پر انہیں ذاتی معلومات، پاسپورٹ کی تفصیلات، سفری پروگرام، ابوظہبی میں رہنے کا پتہ اور ویکسین کے سرٹیفکیٹ کی ایک کاپی جمع کرانے کا کہا جائے گا۔ مسافر کے سفر پر جانے سے پہلے ان کی منظوری درکار ہوگی۔ میڈیکل کمیٹی کے لیے درخواستوں پر کارروائی کرنے کا اوسط وقت 48 گھنٹے درکار ہوتے ہیں۔

3. مسافروں کو اپنی روانگی کے 48 گھنٹوں کے اندر پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا اور ٹیسٹ کا منفی نتیجہ آنے کے بعد ہی سفر کی اجازت ہوگی۔

4. ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر مسافروں کو ایک اور مفت پی سی آر ٹیسٹ دینے کی ضرورت ہوگی جہاں صرف 12 سال سے کم عمر کے بچے اور سرکاری استثنیٰ والے افراد مستثنیٰ ہیں۔ اس ٹیسٹ کے نتائج 90 منٹ کے اندر فراہم کیے جاتے ہیں۔ مسافر ایئرپورٹ سے روانہ ہو سکتے ہیں اور نتائج کیلئے اپنی رہائش گاہ میں انتظار کر سکتے ہیں۔

5. اگر مسافر گرین لسٹ والے ملک سے آتا ہے تو اسے چھٹے دن ایک اور پی سی آر ٹیسٹ دینے کی ضرورت ہوگی اور اگر گرین لسٹ والے ملک سے نہیں تو انہیں 4 اور 8 دن بعد ایک اور پی سی آر ٹیسٹ دینے کی ضرورت ہوگی۔

6. ابوظہبی میں عوامی پرکشش مقامات میں داخل ہونے کیلئے زائرین کو اپنے ملک کے سرکاری ویکسینیشن سرٹیفکیٹ یا کرونا ریسپانس آفیشل موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے ویکسینیشن کی مکمل حیثیت کا ثبوت پیش کرنا ہوگا اور ساتھ ہی پی سی آر ٹیسٹ کے منفی نتائج، جو گزشتہ 14 دن کے اندر حاصل کیے گئے ہیں۔

غیر ویکسین شدہ سیاح جو ابوظبہی ایئرپورٹ کی طرف سفر کرتے ہیں۔

1. ایسے مسافر جو ویکسین شدہ نہین انہیں اپنی روانگی کے 48 گھنٹوں کے اندر پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا اور سفر تب کریں جب پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آئے۔

2. انہیں وفاقی اتھارٹی آف آئیڈینٹیٹی اینڈ سٹیزن شپ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا چاہیے یا سفر کی تاریخ سے 48 گھنٹے پہلے رجسٹر ارائیولز فارم ica.gov.ae ویب سائٹ پر مکمل کرنا چاہیے۔ انہیں ابوظہبی میں ذاتی معلومات، پاسپورٹ کی تفصیلات، سفری سفر نامہ اور پتہ جمع کرانے کا کہا جائے گا۔ مسافر کے سفر پر جانے سے پہلے ان تفصیلات کو منظور کرنے کی ضرورت ہوگی۔ میڈیکل کمیٹی درخواستوں پر 48 گھنٹے میں کارروائی کر سکتی ہے۔

3. ابوظہبی ایئرپورٹ پہنچنے پر مسافروں کو ایک اور مفت پی سی آر ٹیسٹ دینے کی ضرورت ہوگی ۔ اس کے نتائج 90 منٹ کے اندر موصول ہونے چاہئیں۔

4. اگر غیر ویکسین شدہ مسافر گرین لسٹ والے ملک سے آتے ہیں تو انہیں 6 اور 9 دنوں کو ایک اور پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہوگی اور قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

5. اگر غیر ویکسین شدہ مسافر کسی ایسے ملک سے آرہے ہو جو گرین لسٹ میں شامل نہیں تو انہیں قرنطینہ کے مرحلے سے تب تک گزرنا ہوگا جب تک پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ نہ آئے۔ ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے کی صورت میں اسے 10 دن کیلئے اپنی رہائش اور قرنطینہ تک جانے کی اجازت ہوگی۔ اگر آپ کا ٹیسٹ مثبت آئے تو قرنطینہ کے دوران آپ کو کلائی پر پہننے کیلئے ایک بریسلٹ دی جائے گی۔

6. ٹیسٹ کے مثبت اور منفی دونوں نتائج کے حامل مسافروں کو نویں دن سیہا پرائم ٹیسٹنگ سہولت میں دوسرا پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی ضرورت ہوگی۔ اگر مسافر کا نتیجہ پہلے مثبت تھا اور اب اس کے ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آتا ہے تو وہ اپنی کلائی پر موجود بینڈ کو ہٹا سکتے ہیں۔

7. غیر ویکسین شدہ سیاحوں کو پرکشش مقامات تک رسائی حاصل نہیں ہوگی سوائے ہوٹل میں رہائش کے اور دیگر ہوٹلوں اور ریستوراں اور سہولیات تک رسائی نہیں ہوگی۔

دبئی یا دیگر ایمریٹس کے ذرئع سفر کرنے والوں کے نام ہدایات :

1. دبئی سے ابوظہبی روڈ انٹری پوائنٹ پر داخل ہونے والوں کیلئے ڈی سی ٹی نے انتہائی دائیں طرف کی لین یعنی لین ون تفویض کیا ہے۔ اس میں کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے ایک نامزد گیسٹ سروس آفس اور اہلکار بھی موجود ہے۔

2. ویکسین کروانے والے سیاحوں کو اپنی مکمل ویکسینیشن اسٹیٹس کا ثبوت پیش کرنا ہوگا اور 14 دنوں کے اندر حاصل کردہ منفی پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ پیش کرنا ہوگا۔ وہ اپنے ملک میں 48 گھنٹوں کے اندر جاری کردہ منفی نتیجہ بھی دکھا سکتے ہیں۔

3. غیر ویکسین شدہ زائرین 96 گھنٹوں کے اندر حاصل کردہ منفی پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج کے ساتھ داخل ہو سکتے ہیں۔

4. سڑک کے ذریعے ابوظہبی جانے والے تمام مسافروں کو امارات کے داخلی مقام پر ای ڈی ای موبائل سکیننگ ڈیوائس کے ذریعے اسکین کیا جائے گا۔ اگر کسی مسافر میں کرونا وائرس کے علامات پائے جائیں تو ان کا مفت ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ کیا جائے گا۔ جس کے نتائج 20 منٹ کے اندر فراہم کیے جائیں گے۔ اگر ٹیسٹ مثبت ہے تو مسافر اسے ابوظہبی میں جاری رکھ سکتے ہیں لیکن انہیں قرنطینہ ہوٹل یا ان کی رہائش گاہوں پر آےسولیٹ کرنا ہوگا۔

5. ابوظہبی میں ویکسین شدہ سیاحوں کیلئے مزید کوئی جانچ یا قرنطینہ کے اقدامات نہیں ہوں گے۔

6. اگر کوئی غیر ویکسین شدہ مسافر اصل میں گرین لسٹ والے ملک سے آتا ہے اور دبئی یا دیگر امارات سے اس کا تعلق ہوتا ہے تو ابوظہبی پہنچنے کے بعد انہیں قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اگر غیر ویکسین شدہ مسافر اصل میں کسی ایسے ملک سے آتا ہے جو ابوظبہی کے گرین لسٹ میں شامل نہیں اور دبئی یا دیگر امارات سے ہوکر آتا ہے تو ابوظہبی پہنچنے کے بعد انہیں 10 دن کیلئے قرنطینہ میں رہناہوگا۔ اگر انہوں نے ابوظہبی سے پہلے دبئی یا دیگر امارات میں کچھ وقت گزارا تو ان آیام کو اس 10 دن کی قرنطینہ مدت میں شمار کیا جا سکتا ہے۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button