متحدہ عرب امارات

کرونا وائرس کے جعلی ٹیسٹ سرٹیفیکٹ بنانے کے خلاف پولیس شکایت درج ، ہیلتھ کیئر گروپ نے خبردار کر دیا

خلیج اردو
ابوظبہی : متحدہ عرب امارات میں ایک لیڈنگ ہیلتھ کیئر ادارے نے انتباہ جاری کیا ہے کہ رہائشی جعلی پی سی آر ٹیسٹ نتائج حاصل کرنے سے گریز کریں۔ خاص کر سفری مقاصد کیلئے یہ افراد پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ خریدنے سے گریز کریں۔

آستر ڈی ایم ہیلتھ کیئر نے بدھ کے روز ایک ایڈوائزری میں ایئرپورٹ پر مسافروں کے پاس جعلی ٹیسٹ رپورٹیں پائے جانے کی تصدیق کی ہے جو صحت کی دیکھ بھال کرنے والی کمپنیوں بشمول آستر کی جانب سے تھرڈ پارٹی ایجنٹس کی طرف سے جاری کی گئی تھیں۔

کمپنی نے دبئی پولیس میں شکایت درج کرتے ہوئے معاملے کی تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔

خلیج ٹائمز نے اپنے ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا ہے کہ اس فراڈ میں تھرڈ پارٹی ایجنسیاں اور ٹریول ایجنٹ ملوث ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ فراڈ کرنے والے مسافروں کو پروازوں میں سوار ہونے کیلئے جعلی منفی رپورٹیں فراہم کرتے ہیں۔

آستر ڈی ایم ہیلتھ کیئر نے ایک عوامی ایڈوائزری میں متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں اور مسافروں سے کہا ہے کہ وہ صحت کی دیکھ بھال کے مستند خدمات فراہم کرنے والوں سے صرف ریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ سروسز حاصل کریں ۔

پی سی آر ٹیسٹ اپنی نوعیت پر دارومدار کرتے ہوئے پچاس سے ایک سو پچاس درہم کے درمیان پر خرچ ہوتا ہے۔

اس حوالے سے طبی ماہرین نے کھل کا اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منفی پی سی آر کے نتائج بیالوجیکل دہشتگردی سے کم نہیں سمجھنا چاہیئے۔

ڈاکٹروں نے اسے انسانی زندگیوں سے کھلواڑ قرار دیا ہے اور اس کے خلاف سخت فوجداری کارروائی کی اپیل کی ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button