متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : اگر سفر سے پہلے آپ کا کرونا پی سی آر ٹیسٹ مثبت آئے تو آپ کو کیا کرنا چاہیئے؟

خلیج اردو
27 اپریل 2021
دبئی : ایسے میں جب سفر سے پہلے کرونا پی سی آر کا ٹیسٹ کرانا اور اس کا منفی نتیجہ لازمی قرار دیا گیا ہے، کیا ہوگا اگر عین سفر سے پہلے آپ کا یہ ٹیسٹ مثبت آئے؟

ٹریول ایجنٹس کے مطابق ایسی صورت میں عموماً آپ کو ٹکٹ کی رقم واپس مل جاتی ہے۔

اپنی ویب سائیٹ پر ایمریٹس نے بتایا ہے کہ اگر آپ کا سفر سے متعلق پلان کرونا وائرس سے متائثر ہو جائے تو آپ کے پاس دو راستے ہوتے ہیں۔

اگر آپ کا ٹکٹ یکم اپریل 2021 سے پہلے کا بک کیا گیا ہے اور آپ اس سے دسمبر 2021 سے پہلے سفر کرنا چاہتے ہیں تو ایسے میں آپ رقم واپس کرنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔

یکم اپریل کے بعد سے جاری کیے جانے والے ٹکٹ خود ساختہ طور پر اگلے 24 مہینوں کیلئے قابل استعمال ہوں گے۔ اس دوران میں آپ کے پاس اختیار ہے کہ آپ اس کا دورانیہ تبدیل کریں۔

خلیج ٹائمز کو بھیجے گئے ایک بیان میں فلائی دبئی نے کہا ہے کہ اگر مسافر اپنی پلان شدہ پرواز سے قبل اپنے مثبت پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج کی کاپی فراہم کرسکتے ہیں تو مسافر اس کو لے کر اپنے ٹکٹ کی رقم واپس لے سکتے ہیں یا بعد کی تاریخوں میں فلائیٹ کی بکنگ کر سکتے ہیں۔

اس مرحلے میں کوئی اضافی فیس موصول نہیں ہوگی تاہم کرایے کا فرق ہو سکتا ہے۔

پلوٹو ٹریول کے منیجنگ پارٹنر بھرت نے کہا ہے کہ مسافر عام طور پر اگر کرونا وائرس کی کوئی مثبت رپورٹ تیار کرتے ہیں تو انہیں واپسی مل جاتی ہے۔ ایئر لائن کے لحاظ سے رقم کی واپسی کی رقم مختلف ہوتی ہے۔

انٹرنیشنل ٹریول سروسز کے منیجر میر وسیم نے کہا کہ اگر کوئی مسافر مثبت ٹیسٹ کے بعد سفر ملتوی کرتا ہے یا منسوخ کرتا ہے تو بہت سی ایئرلائنز جزوی ٹکٹوں کی واپسی پر پالیسی نافذ کرتی ہیں۔

اگر ایمریٹس مسافر کا کرونا پی سی آر ٹیسٹ مثبت ہے تو ایمریٹس پر سفری تاریخ میں تبدیلی کا کوئی معاوضہ نہیں ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button