متحدہ عرب امارات

انسانی سمگلنگ اور جسم فروشی کا اڈہ چلانے والے چار غیر ملکیوں کو جیل کی سزا سنا دی گئی

خلیج اردو
23 ستمبر 2021
ابوظبہی : ایک خاتون سمیت تین ایشیائی باشندوں کو ایک کم عمر خاتون کو جسم فروشی پر مجبور کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے تین سال کیلئے جیل بھجوایا گیا ہے۔ ایک اور خاتون جو بطور جسم فروشی کام کرتی رہی اور پولیس کو نہیں بتایا ، پر مقدمہ چلایا گیا ہے۔ اسے 5 ہزار درہم جرمانہ اور چھ مہینے کیلئے جیل بھجوایا گیا ہے جنہیں سزا کے بعد جلاوطن کیا جائے گا۔

پولیس تحقیقات کے مطابق ایک خاتون ملزم اپنے ساتھ 17 سالہ پاکستانی لڑکی دبئی لے آئی تھی جس کے ساتھ کپڑوں کی دوکان میں سیلزوومن کی نوکری کا دلوانے کا وعدہ کیا تھا۔

جب وہ دبئی آئی تو انہیں الباراہا کے علاقے میں ایک اپارٹمنٹ لے جایا گیا جہاں اسے جسم فروشی کیلئے مجبور کیا گیا۔

جو خاتون اسے دبئی لائی تھی اور دیگر دو ملزمان اپارٹمنٹ میں جسم فروشی کا اڈہ چلا رہے تھے۔ بعد میں متائثرہ خاتون کو ہوٹل لے جایا گیا اور گاہک بلائے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ جو دو آدمی وہاں جسم فروشی کا اڈہ چلارہے تھے انہوں نے ایک رات کیلئے اسے ایک ہزار درہم ادا کیے۔ پولیس نے بطور گاہک جاکر بھیس بدل کر یہ معلومات حاصل کی۔

دونوں مرد ملزمان کو ہوٹل سے گرفتار کیا گیا جبکہ خاتون کو البرہہ اپارٹمنٹ سے پکڑا گیا۔

تینوں نے نوعمروں خاتون کی اسمگلنگ اور کوٹھے چلانے سے انکار کیا لیکن انہیں مجرم ٹھہرایا گیا اور تین سال قید کی سزا سنائی گئی سزا کے بعد جلاوطنی بھی ہوگی۔ خاتون کو طوائف کے طور پر کام کرنے پر مزید چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button