متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: وہ 7 مواقع جب آپ کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہوگی

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات حکومت نے کچھ عوامی مقامات پر لازمی ماسک پہننے کی شرط ختم کر دی۔ تاہم، نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بدھ کے روز کیے گئے اعلان میں کہا گیا ہے کہ عوام کو کم از کم دو میٹر کا سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا۔

1۔ حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ رہائشیوں کو عوامی مقامات پر ورزش کرتے ہوئے ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے۔

2۔  ایک ہی خاندان کے افراد کو نجی گاڑی میں سفر کے دوران بھی ماسک کا پہننے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

3۔  مزید برآں، سویمنگ پولز پر جانے والے افراد کو ماسک کی شرط سے چھوٹ دی گئی ہے

4۔  اور ساحل سمندر پر جانے والوں کو بھی ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہوگی

5۔ اس کے علاوہ بند جگہوں پر جب افراد اکیلے ہوں، سیلونز اور

6۔  بیوٹی پارلرز میں،

7۔ اور میڈیکل سنٹروں ماسک پہننے کی لازمی شرط کا اطلاق نہیں ہوگا۔

ایسی مقامات جہاں ماسک پہننا ضروری نہیں وہاں پر سائن بورڈ آویزاں کر دیے جائیں گے۔ تاہم، وزارت صحت کا کہنا ہے کہ دیگر تمام مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہے بصورت دیگر 3 ہزار درہم جرمانہ ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب یو اے ای میں کورونا کےیومیہ کیسز 500 سے کم ہوگئے ہیں۔ اور تقریبا 81 فیصد رہائشیوں کو کورونا ویکسین مکمل طور پر لگائی جا چکی ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button