متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : آپ کو آفر کی جانے والی نوکری کہیں فراڈ تو نہیں ، تصدیق کیلئے اپلیکیشن متعارف

خلیج اردو
03 اپریل 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں رہنے والے غیر ملکی بھارتیوں کیلئے ایک ایسا اپلیکیشن متعارف کرایا گیا ہے جس کی مدد سے وہ معلوم کر سکتے ہیں کہ ان کو جس نوکری کی پیشکش ہورہی ہے وہ اصل ہے یا جعلی۔ اس کیلئے دبئی میں بھارت کے قونصلیٹ جنرل نے تعاون کیا ہے۔

معلومات ، ذرائع ابلاغ اور ثقافت کیلئے قونسل سدھارتھا کمار برایلے کا کہنا ہے کہ نوکریون کے متلاشی پرواسی بھاراتیا شایاتا کیندرا موبائل اپلیکیشن پر پی ڈی ایف فارمیٹ میں ان کو آفر ہونے والی نوکری کے لیٹر کی کاپی اپلوڈ کریں۔

اس کے بعد قونصل آفیسر اس کی جانچ پڑتال کرے گا اور تمام متعلقہ دستاویزات کی تصدیق کے بعد نوکری کے متلاشی شخص کو مطلع کرے گا۔ انہوں نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ مختلف فراڈیوں کے ہاتھوں سے بچنے کیلئے اس آفر سے فائدہ اٹھائیں۔

باریلی کے مطابق پی بی ایس کے اپلیکیشن کو جنوری 21 کو بھارتی وزیر مملکت برائے امور برائے امور خارجہ وی مرلی دھرن نے لانچ کیا ہے۔ اہلیکیشن کے آغاز کے بعد سے اس کی بڑی تعداد میں ڈاؤن لوڈنگ جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمیں اپنے تمام پلیٹ فارمز پر ایک سے زیادہ سوالات موصول ہوتے ہیں۔ فی الحال زیادہ تر سوالات مزدوری کے معاملات سے متعلق ہیں ، کچھ قانونی مشاورت کے لئے کہتے ہیں ، اور دیگر نوکری سے متعلق ہیں۔

نوکری کی پیش کش کرنے والے جاب خط کی حقیقت معلوم کرنے کے سمیت اس ایپلیکیشن میں تکلیف دہ خواتین ملازمین ، شادی اور قانونی مشاورت ، ملازمین سے متعلق امور ، ای ہجرت ، موت کی رجسٹریشن اور متعدد دیگر قونصل خانہ کی خدمات بھی فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی دستاویزات کی تصدیق کیلئے کوئی بھی طریقہ کار کی جانچ پڑتال کرسکتا ہے۔

پریشان افراد پی بی ایس کے عملے کے ساتھ اپلیکیشن سےچیٹ کرسکتے ہیں اور پی پی ایس کے کے ساتھ ای پی کے ذریعے مشاورت کے سیشن کیلئے اپوائنٹمنٹ لے سکتے ہیں۔ باریلی نے مزید کہا کہ یہ مشن ایپلیکیشن میں مزید کارآمدیاں شامل کر رہا ہے جس میں متعدد علاقائی زبانوں کو متعارف کرانا بھی شامل ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button