متحدہ عرب امارات

شیخ ہمدان کی جانب سے معذور افراد کے لیے مخصوص کونسل کے چیئرمین کے لیے خاص تحفہ

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کے ولی عہد شہزادہ شیخ ہمدان بن محمد کا مشاروتی کونسل برائے معذور افراد کے چیئرمین ڈاکٹر احمد العمران الشمسی کو ایک اسپیشل سائیکل تحفے میں دی۔

دبئی کے ولی عہد اور دبئی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ ہمدان بن محمد جب پتہ چلا کہ ڈاکٹر احمد کو کھیلوں کا جنون ہے اور انہیں ایک اسپیشل سائیکل کی ضرورت ہے تو شیخ ہمدان نے انہیں انکی ضرورت کے مطابق سائیکل میں تحفے میں دینے کا فیصلہ کیا۔

ایگزیکٹو کونسل کے جنرل سیکرٹری عبداللہ البسطی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ڈاکٹر احمد شیخ ہمدان کی جانب سے تحفے میں دی جانے والی سائیکل کے ساتھ خوشی خوشی تصویر بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں ڈاکٹر احمد کو خوشی جذباتی ہوتے اور شیخ ہمدان کا شکریہ ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر احمد کا کہنا تھا کہ شیخ ہمدان ہمیشہ ہر کسی اور خاص طور پر ضرورت مندوں کی مدد کرتے ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button