متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات مستقبل کی تیاری کے حوالے سے بہترین عرب ملک قرار

 

خلیج اردو آن لائن:

گوگل کی شراکت کے ساتھ شائع ہونے والی ایک انٹرنیشنل رپورٹ میں متحدہ عرب امارات کو مستقبل کے حوالے سے تیار ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق مستقبل کے حوالے سے تیار عرب ممالک میں سے یو اے ای پہلے نمبر پر جبکہ ترقی پذیر 27 ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے۔

پورٹولنز انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے جاری کیے گئے فیوچر ریڈینس انڈیکس میں 123 ممالک میں سے یو اے ای 23ویں نمبر پر ہے۔

اس نڈیکس میں مستقبل کے حوالے سے ضروری ذٰیلی ستونوں کے علاوہ چار بنیادی ستون جیسا کہ انسٹی ٹیوشنز اینڈ انفراسٹریکچر، ٹیکنالوجی، ٹیلنٹ اور انوویشن کی پیمائش کی جاتی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق یو اے ای کو اسکلز مانیٹرنگ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں دنیا بھر میں تیسرا نمبر ملا ہے۔ جبکہ ٹیلنٹ کو اپنے ملک میں لانے میں چوتھا جبکہ ٹیلنٹ کے فروغ دینے میں چھویں نمبر پر ہے۔

اس رپورٹ کے نتائج کا اعلان کنکورڈیا کے سالانہ سمٹ کے 11ویں ایڈیشن کے ایک وریچوئل سیشن کے دوران کیا گیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button