متحدہ عرب امارات

شارجہ: ٹک ٹاک پر خاتون کو ہراساں کرنے  والا شخص گرفتار

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ میں ٹک ٹاک پر خاتون کو گالیاں دینے والے 27 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

20 سالہ خاتون ٹک ٹاک پر لائیو تھی جب اسے دھمکی دی گئی۔ جس کے فوری بعد خاتون نے شارجہ پبلک پراسیکیوشن کے پاس شکایت درج کروا دی۔ جس نے ہراساں کرنے والے شخص کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیا۔

گرفتاری کے وارنٹ جاری ہونے کے 24 گھنٹوں کے اند اندر شارجہ پولیس نے مطلوبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔ تاہم، بعد میں اسے ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

شارجہ پبلک پراسیکیوشن نے عوام کے نام وارننگ جاری کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے باز رہنے کی ہدایت کی ہے۔ بصورت دیگر انہیں قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یو اے ای کے 2012 کے سائبر لاء نمبر 5 کی دفعہ 16 کے مطابق درج بالا جرم میں ملوث ہونے کی صورت میں 2 سال قید اور ڈھائی لاکھ سے 5 لاکھ درہم کے درمیان جرمانہ ہو سکتا ہے اگر کسی شخص کو کسی کام میں ملوث کرنے یا اس سے باز رکھنے کے لیے کمیوٹر کیا نیٹ ورک کا استعمال کرتے ہوئے دھمکی دی گئی ہے تو دونوں میں سے ایک سزا ہو سکتی ہے۔

مزید برآں، غیر اخلاقی معاملات میں ملوث ہونے کی صورت میں یہ سزا 10 سال بھی ہو سکتی ہے،

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button