متحدہ عرب امارات

عیدالفطر کے بعد کرونا کیسز میں اضافے کی بعد حفاظتی اقدامات میں سختی کر دی گئی

خلیج اردو
16 جون 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات نے کرونا کیسز میں اضافے کا مشاہدہ کیا ہے جہاں عیدا لفطر کے بعد پہلے کے مقابلے میں زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے محکمہ صحت کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحوسینی نے کہا ہےکہ زیادہ تعداد میں عوام کا اجتماع جو کرونا حفاظتی اقدامات کو بالائے طاق رکھ کر منعقد ہوئے ، ذمہ دار ہیں۔

جیسے کہ اس مہینے کے اختتام پر گرمیوں کی چھٹیاں ہوں گی اور جولائی میں عید الاضحیٰ کی چھٹیاں ہوں گی ، حکام نے رہائشیوں سے کہا ہے کہ وہ کرونا وائرس کے تمام حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہوں۔ اس میں ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے سمیت دیگر تدابیر شامل ہیں۔

ڈاکٹر فریدہ نے کہا ہے کہ ویکسین لگوانے کے باوجود ہجوم سے خود کو بچانا چاہیئے۔

مئی میں کیسز 1500 تک کم ہوئے تھے لیکن ابھی دیکھا گیا ہے کہ کیسز میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے روزانہ کے کرونا کیسز 2000 سے زیادہ ریکارڈ ہو رہے ہیں۔

اس سال مئی کے مہینے میں کم سے کم تعداد میں کرونا کیسز سامنے آئے تھے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button