خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں اب عوامی مقامات پراخبارات ، رسائل کی تقسیم کی اجازت مل گئی

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات میں میڈیا تنظیموں کو بتا دیا گیا ہے کہ اب اخبارات اور رسائل کوعوامی مقامات جیسے ہوٹلوں ، کیفے اور ریستوراں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔

یہ بات وزارت ثقافت اور یوتھ کے دفتر میں میڈیا ریگولیٹری آفس کی متحدہ عرب امارات میں قائم میڈیا تنظیموں کے ساتھ ایک اجلاس کے بعد سامنے آئی-

متحدہ عرب امارات کی نیشنل میڈیا کونسل (این ایم سی) نے مارچ 2020 میں کوویڈ حفاظتی اقدام کے طور پر اخبارات ، رسائل اور مارکیٹنگ کے مواد کی تقسیم کو عارضی طور پر معطل کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم اخبارات کی سبسکرپشن کو معطلی سے مستثنیٰ کردیا گیا تھا۔

اشتہارات سمیت چھپی ہوئی اشیاء پر ریستوران ، ہوٹلوں ، صحت مراکز اور کلینک اور ویٹنگ ہالوں میں تقسیم کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی ، جہاں رہائشیوں کا بار بار اخبارات یا دیگر مواد کو استعمال کرنے کا امکان رہتا تھا۔

یہ فیصلہ اس وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے احتیاطی تدابیر کے مطابق تھا۔

این ایم سی نے اس بات پر زور دیا تھا کہ اخبارات بشمول ڈیجیٹل میڈیا کی رپورٹس کی اشاعت اور قومی اہمیت کے امور پر متعدد پلیٹ فارمز پر تبادلہ خیال کرنے میں اہم کردارپر بھی روشنی ڈالی-

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button