متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات :بیٹے کی پیدائش پر جشن ، عربی شخص نے پڑوسی کی قیمتیں گاڑیاں اور قیمتی املاک جلا ڈالیں

خلیج اردو
05 اپریل 2021
دبئی : دبئی پولیس نے اس شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس نے اپنے بیٹے کی پیدائش کا جشن مناتے ہوئے آتش بازی کرکے پڑوسی کی پانچ قیمتی گاڑیاں اور قیمتی املاک کو جلا ڈالا۔

الخالیج کی ایک رپورٹ کے مطابق خوشی کا یہ موقع اس وقت بگڑا جب حالات کنٹرول سے باہر ہو گئے۔ آتش بازی اور پٹاخوں کی وجہ سے لگنے والی آگ کے شغلوں نے پڑوسیوں کے گھروں کو لپیٹ میں لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے قیمتیں املاک نزر آتش ہوا۔

القوسیس پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل عبد الحلیم الہاشمی نے بتایا کہ ہم نے اود المونتینہ کے علاقے میں ہونے والے دھماکے کی اطلاع کا جواب دیا اور ایمبولینس اورسول ڈیفنس کی سروسز کو آگاہ کرنے کے بعد فوری طور پر اس علاقے میں مدد پہنچائی گئی۔

پولیس نے صورت حال پر قابو پالیا اور اس نوجوان کے ساتھ ساتھ اس کے دو دوستوں کو بھی گرفتار کرلیا جنہوں نے نقصان کا سبب بننے کے بعد پٹاخوں کو چھپایا۔

الہاشمی نے پولیس پٹرولنگ اور معاون ٹیموں کے فوری ردعمل کو سراہا جو نقصانات کو کم کرنے میں کردار ادا کیا۔

انہوں نے آتش بازی کے استعمال سے ہونے والے خطرات کے خلاف خبردار کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان کے تباہ کن نتائج کو ذہن میں رکھیں۔

انہوں نے عوام سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ معاشرے کے تحفظ کیلئے فورس کی مدد کریں اور جو بھی معاشرے کی حفاظت کو خطرے میں ڈالتا ہے اس کی اطلاع دیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button