متحدہ عرب امارات

دبئی: 5 ہزار درہم مالیت کی اشیاء چوری کرنے کے الزام میں گھریلو ملازمہ گرفتار

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی میں افریقہ سے تعلق رکھنے والی ایک گھریلو ملازمہ نے اپنے آجر کے گھر سے 5 ہزار درہم کی اشیاء چوری کر لیں۔

آجر کو چوری کا پتہ چلنے کے بعد دبئی پولیس نے 39 سالہ ملازمہ کو گرفتار کر لیا۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق 15 فروری کے روز خاتون آجر نے ملازمہ کے کمرے کے پاس سے گزرتے ہوئے ملازمہ کو اسکا فیس ماسک استعمال کرتے ہوئے دیکھا۔

جس کے بعد مالکن کو شک گزرا کہ ملازمہ گھر میں چیزیں چوری رہی ہے۔ جس پر اس نے ملازمہ کے کمرے کی تلاشی لی تو گھر کے استعمال کی متعدد اشیاء ملازمہ کے کمرے سے برآمد ہوئیں۔ جن میں 2 آئی فون ایک ٹیبلٹ اور دیگر سامان برآمد ہوا، جس کی کل مالیت 5 ہزار درہم بنتی ہے۔

چوری کی تصدیق ہوجانے کے بعد مالکن نے دبئی پولیس کو کے پاس ملازمہ کے خلاف شکایت درج کروا دی۔

شکایت موصول ہونے کے بعد دبئی پولیس نے ملازمہ کو گرفتار کر لیا اور دوران تفتیش ملازمہ نے سامان چوری کرنے کا اعتراف کر لیا۔

تاہم، مقدمے کے حوالے سے قانونی کاروائی جاری ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button