متحدہ عرب امارات

ابوظہبی: وائرل ویڈیو میں کمپنی کے دفتر میں توڑ پھوڑ کرنے والے ایشیائی باشندے کو قید کی سزا سنادی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی میں ایک سرکاری دفتر میں توڑ پھوڑ کرنے والے ایشیائی باشندے کو قید کی سزا سنا دی گئی۔

البیان کے مطابق ایشیائی باشندے کی توڑ پھوڑ کرتے ہوئے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کمپنی نے ابوظہبی پبلک پراسیکیوشن کے پاس شکایت درج کروائی تھی۔

ویڈیو میں دیکھایا گیا ہے کہ ملزم کمپنی کی ایک برانچ کے اندر صارفین کے لیے رکھے گئے سامان کو توڑ رہا ہے۔ ویڈیو میں کمپنی کا لوگو بھی دیکھائی دیتا ہے، جسے کمپنی اپنی توہین تصور کرتی ہے۔

کمپنی نے واقعہ کا وقت لوکیشن اور مدعاعلیہ کی گاڑی کی تفصیلات کا تعین سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے کیا۔

پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں دیکھایا جانے والا رویہ دیگر افراد کو بھی ایسا رویہ اپنانے پر اکسا سکتا ہے جو کہ پبلک پراپرٹی کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے ملزم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مدعاعلیہ کا رویہ فیڈرل پینل کوڈ کے آرٹیکل 424 مطابق ایک جرم ہے۔ اس آرٹیکل کے مطابق کسی کی پراپرٹی کو نقصان پہنچانا، آیا پراپرٹی مووایبل ہو یا غیر مووایبل، ایک جرم ہے ہے جس کی زیادہ سے زیادہ سزا 1 سال قید یا 10 ہزار درہم جرمانہ یا دونوں سزائیں ایک ساتھ ہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button