عالمی خبریںفن و فنکار

جانیے ویرات کوہلی اور پرینکا چوپڑا انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کرنے کے کتنے پیسے لیتے ہیں

 

خلیج اردو آن لائن:

ہوپر ایچ کیو کی جانب سے جاری کی جانے والی انسٹاگرام کی امیر ترین شخصیات کی سالانہ فہرست میں صرف دو بھارتی اہم شخصیات اپنی جگہ بنا پائی ہیں۔ ان میں سے ایک بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور دوسری شخصیت ہیں بالی ووڈ ادکارا پرینکا چوپڑا ہیں۔ اس فہرست میں ہولی 19ویں جبکہ پریینکا چوپڑا 27ویں نمبر پر ہیں۔

اس فہرست میں اہم شخصیات کے انسٹاگرام پر ایک پروموٹڈ پوسٹ لگانے  کے معاوضے کے حساب سے رینک کیا جاتا ہے۔ کوہلی کے انسٹاگرام پر 125 ملین فالورز ہیں اور انہیں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ لگانے کے 6 لاکھ 80 ہزار ڈالر ادا کیے جاتے ہیں۔ جبکہ اداکارہ پرینکا چوپڑا کے 64 ملین فالورز ہیں انہوں نے ہر پوسٹ کے 2 لاکھ 70 ہزار ڈالر کمائے۔

اس فہرست کے مطابق  کوہلی کی مجموعی مالیت 60 ملین ڈالر ہے جس کی وجہ سے وہ ہندوستان کے سب سے زیادہ کمانے والے کرکٹروں میں سے ایک ہیں۔

اس فہرست میں ایک بار پھر کرسٹیانو رونالڈو نے سرفہرست مقام حاصل کیا جن کے فالوورز 295 ملین ہیں اور انہوں نے ایک پوسٹ میں 1.6 ملین ڈالر کماے۔ دیگر میں اداکار ڈوین جانسن ، گلوکارہ اریانا گرانڈے ، ماڈل کائلی جینر اور گلوکارہ سیلینا گومز شامل تھیں۔

ہوپر کے مطابق خواتین متاثر کن افراد نے انسٹاگرام رچ لسٹ میں سرفہرست مقام حاصل کیا ، سب سے زیادہ کمانے والولے 100 افراد میں  سے 56 فیصد خواتین ہیں ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سال کی فہرست میں افریقہ اور ایشیا کا حصہ 25 فیصد ہے جبکہ پچھلے سال یہ شرح 15 فیصد تھی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button