متحدہ عرب امارات

ڈاکٹر بن کر جعل سازی سے 80 ہزار درہم چوری کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو مقدمے کا سامنا ہے

خلیج اردو
22 ستمبر 2021
دبئی : دبئی کے استعاثہ عامہ نے ایک ملزم کو سرکاری دستاویزات جعلی بنانے ، سرکاری ادارے کا اہلکار بننے کا جھوٹ بولر اور دھوکہ دہی کے الزامات میں فوجداری عدالت کے حوالے کیاہے۔

پولیس کے مطابق جنوری 2020 میں ملزم نے تصویر تبدیل کرنے کے بعد ڈاکٹر کے دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے کریڈٹ کارڈ کیلئے درخواست دی تھی۔

ایک بینک ملازم نے دیکھا کہ اس کی شناخت جعلی ہے اور درخواست میں دی گئی تفصیلات غلط ہیں۔ اس میں ایک طبی ادارے کی طرف سے جاری کردہ تنخواہ کی منتقلی کا سرٹیفکیٹ بھی شامل ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ملزم ایک ڈاکٹر کے طور پر کام کرتا ہے۔

تحقیقات سے پتہ چلا کہ وہ ڈاکٹر نہیں بلکہ اس کی نقالی کر رہا تھا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button