پاکستانی خبریں

ایک کثیرالقومیتی جامع حکومت بنائے بغیر افغانستان میں خانہ جنگی پیدا ہوگی ، عمران خان

خلیج اردو
22 ستمبر 2021
اسلام آباد : پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک جامع کثیرالقومیت حکومت بنائے بغیر افغانستان میں خانہ جنگی پیدا ہوگی۔

انہوں نے زور دیا کہ طالبان کو ایک ایسی حکومت بنانی چاہیئے جو افغانستان میں انسانی حقوق کی ضمانت دے اور یقینی بنائے کہ افغانستان کی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ ہو۔

برطانوی میڈیا سے گفتگو میں مسٹر خان نے کہا کہ اگر طالبان ایک ایسی حکومت بنانے میں ناکام ہو جائے جس مین مختلف قومیتیوں سے نمائندہ شامل ہوں ، تو خطرہ ہے کہ ملک میں افراتفری ، خون خرابہ اور خانہ جنگی ہو۔

وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان کی خواتین کیلئے حقوق کی فراہم میں کوئی بیرونی کردار مدد نہیں دے سکے گا اور یہ صرف تب ممکن ہے جب وہاں کی خواتین اپنے لیے حقوق مانگے اور ایسا ہی ہوگا۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ اس میں کتنا وقت لگے گا کہ افغانستان کی خواتین اپنے لیے حقوق حاصل کرے گی تو انہوں نے کہا ایک دو یا تین سال اس میں لگ سکتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ابھی سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے وہ بیس سال لرائی کے بعد مشکل سے ایک مہینہ پہلے حکومت میں آئے ہین اور انہیں مہلت دینے کی ضرورت ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button