متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کم شدت کا زلزلہ ، ملک میں بارش اور ریت سے بھرے طوفان کی بھی پیش گوئی

خلیج اردو
09 نومبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات کے فالاج المولا کے علاقے میں منگل کے روز صبح 3.21 پر 2.3 مگنیچوڈ کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ قومی مرکز برائے موسم این سی ایم کے مطابق ان جھٹکوں سے متحدہ عرب امارات پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

اکتوبر میں شارجہ کے الفایا اور دیبہ الفجیرہ کے علاقوں میں کم شدت کے زلزلے محسوس کیے گئے تھے۔

دوسری طرف اگر متحدہ عرب امارات میں موسم کی بات کی جائے تو آج جزوی پر مطلع ابرآلود رہے گا۔ کچھ جنوبی اور مغربی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

جنوب سے مغرب کی طرف درمیانے درجہ کی ہوائیں چلیں گی جو بعض اوقات میں تازہ ہوں گی اور اس سے ممکنہ طور پر ریت کا طوفان آمڈ آئے گا جس کی رفتار 15-25 سے ہوکر چالیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوگی۔

خلیج عرب میں سمندر میں صورتحال ہلکے سے معتدل اور کبھی کبھار ناہموار جبکہ خلیج عمان میں سمندر کی صورت حال ہلکی رہے گی۔

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button